امریکا کی بیلسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر پابندیوں کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،جلد تفصیلی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا،کسی ثبوت کے بغیر تجارتی اداروں کی ایسی فہرستیں ماضی میں بھی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزامات پر سامنے آتی رہی ہیں، ہم تازہ ترین امریکی اقدامات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہیں،معلومات لے رہے ہیں.

واضح رہے کہامریکا نے بیلسٹک میزائلوں اور کنٹرولڈ میزائل آلات اور ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 اداروں اور ایک فرد پر پابندیاں عائد کی ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، 3 چینی کمپنیوں اور ایک چینی فرد شامل ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معاملے کی تصدیق کردی ہے،امریکی ترجمان میتھیو ملر کے مطابق چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے شاہین 3 اور ابابیل سسٹمز اور ممکنہ طور پر بڑے سسٹمز کیلئے راکٹ موٹرز کی جانچ کے آلات کی خریداری میں پاکستان کے ساتھ کام کیا، امریکا کہیں بھی ممنوعہ ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور متعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا۔

امریکا کے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور متعددکمپنیوں پر پاکستان کے جوہری میزائل پروگرام کو مواد فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کردیں،رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف آٹومیشن فار مشین بلڈنگ انڈسٹری نے پاکستان کے ساتھ شاہین-3 اور ابابیل سسٹم اور ممکنہ طور پر بڑے نظام کے لیے راکٹ موٹرز ٹیسٹنگ کے لیے کام کیا ہے،امریکی پابندیوں کی زد میں چینی کمپنی ہوبے ہوا چینگڈا انٹیلی جینٹ اکیوپمنٹ کمپنی، یونیورسل انٹرپرائزز اور شیان لونگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپکنٹ کمپنی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں قائم انوویٹو اکیوپمنٹ اور ایک چینی شہری بھی آگئے ہیں،انہوں نے پابندیوں کے باوجود میزائل ٹیکنالوجی آلات منتقل کرلیا ہے،

اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا،کوئی بات چیت نہیں،عمران خان

فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

Shares: