مری، دیر ،چترال میں برفباری،موسم ہوا مزید سرد

0
53
murree

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل ،دیر بالا میں گرتے روئی کے گالوں سے ہر سو سفیدی چھا گئی ،درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گر گیا،

ملکہ کوہسار میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،ملکہ کوہسار مری میں برفباری سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں،بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے، کوئٹہ میں برفباری کے ساتھ بارش ہوئی ہے،مری میں ہلکی برف باری اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے، مری میں درجہ حرارت منفی چار تک گر گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا

مری آنے والے سیاحوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، مری میں سفر کے آغاز سے پہلے موسم کی صورتحال کا جان لینا بہت ضروری ہے پہاڑی علاقے میں سفر کرنے کے لیے گاڑی کا مکمل طور پر فٹ ہونا ضروری ہے کوشش کریں 4×4گاڑی کا استعمال کریں۔ڈی ایس پی مری کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ٹائر درست حالت میں ہونا بہت ضروری ہے برفباری کے دوران ٹائر چین کا استعمال کریں۔ ٹول کٹ اپنے پاس رکھیں جس میں کیبل اور ٹو چین شامل ہو مشکل وقت میں مدد آپکے لیے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ مری میں دو طرفہ روڈ ہونے کی وجہ سے ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں ,مری لین لائن کی پابندی کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو جاری رکھا جا سکے۔ رش صورت میں اپنی لائن میں رہیں اور مناسب فاصلہ رکھیں گاڑی نو پارکنگ میں کھڑی کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہو میں جو سڑک ون وے قرار دی گئی ہو اسکی خلاف ورزی کرنے سے اجتناب کریں۔ دوران سفر پرشانی کی صورت میں ہمارے کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں

مظفرآباد میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کی ہدا یت کی گئی ہے،

این ایچ اے نے برفباری کے موسم میں سفر کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان این ایچ اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مری میں برف باری کے پیش نظر قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے این ایچ اے متحرک ، مشینری پہنچا دی گئی۔این ایچ اے کی ٹیموں کو برف باری سے نمٹنے کیلئے مختلف مقامات پر الرٹ کردیا گیا، بھاری مشینری اور دیگر ضروری اشیاءمختلف مقامات تک پہنچا دی گئی ہیں،وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر جی ایم ظفر یعقوب خان تمام صورتحال کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر مری اور گلیات کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،انتہائی ضروری سفر کے دوران ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی سازو سامان ، سَنو چین اپنے ہمراہ رکھیں۔

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، لاہور،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے اور 11اور 12 جنوری کو ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے

Leave a reply