بحرین ،اسرائیل سفارتی تعلقات، ایران نے اپنا رد عمل دے دیا

0
53

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے بحرین اور اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے کی مذمت کی ہے

تہران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان اتحاد کو شرمناک قرار دے دیا،ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور بحرین کا اتحاد اسلامی مقصد اور فلسطینیوں سے غداری ہے ،حکمرانوں کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے اس کے پہلے کے دیر ہو جائے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد ایک اور عرب ملک بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آج ایک اور تاریخی پیشرفت ہوئی ہے، ہمارے دو بہترین دوست اسرائیل اور بحرین امن معاہدے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیا من نیتن یاہو اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ بحرین 30 روز کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والا دوسرا عرب ملک ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس سے قبل اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کر لیے تھے۔ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے ہوا، معاہدے کے مطابق اس کے نتیجے میں اسرائیل مقبوضہ غرب اردن کے مزید علاقے اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کو معطل کر دے گا۔

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

خیال رہے کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد ترکی، ایران نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا جبکہ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ٹرمپ پر واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل سے تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہ ہو جائے۔

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان اور محمد بن سلمان کی لڑائی کیوں؟ ترکی کے ہاتھ خزانہ لگ گیا،تہلکہ خیز انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

اسرائیل کےستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات سے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ،اسرائیلی وزیرکا دعویٰ

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

 

سعودی سرکاری ایجنسی کے مطابق بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ٹرمپ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ اور مستقل حل چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل کی یہ شرط سعودی مملکت کے پیش کردہ عرب امن منصوبے کا نقطہ آغاز ہو گا۔

شاہ سلمان کا ٹرمپ سے رابطہ،اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے سعودی فرماںروا کا بڑا اعلان

Leave a reply