احتساب عدالت لاہور میں غیر قانونی شراب لائسنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک کی توسیع کردی،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں آگاہ کریں، تفتیشی افسر نے عدالت میں جواب دیا کہ آج کی تاریخ تک عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ پھر ایسے تو میں عبوری ضمانت میں تاریخیں ڈالتا رہتا ہوں،کلیئر ہدایات لیکر آئیں کہ اس کیس میں گرفتاری چاہیے نیب کو یا نہیں ،
عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب کی جانب سے شراب لائسنس کے خلاف قانون اجرا کے معاملے پر بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب بھی کیا تھا اور وہ نیب میں پیش بھی ہوئے تھے
قبل ازیں شراب کی فروخت کے لائسنس کے اجراء معاملے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے, بیرسٹر سعید احمد ظفر نے الیکشن کمیشن لاہور آفس میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 286 سے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی، کامیابی کے بعد عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپے لے کر لاہور کے ایک ہوٹل کو شراب کی فروخت کا لائسنس جاری کرانے کا الزام ہے، ان کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں، وہ اس معاملے پر 12 اگست کو نیب آفس پیش بھی ہوئے ہیں جب کہ نیب تحقیقات کے دوران 2 افسران بطور وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آچکے ہیں۔
درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے شراب لائسنس کے اجراء سےمتعلق غلط بیانی کی،اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے، وزیر اعلی پنجاب کو پی پی 286 سے نااہل قرار دے کر اس نشست کو خالی قرار دیا جائے اور وہاں دوبارہ انتخاب کروایا جائے۔ درخواست کے فیصلے تک الیکشن کمیشن وزیر اعلی عثمان بزدار کو کام سے روکنے کا حکم دے۔