بزدار مشکل میں، ہمخیال گروپ کا اجلاس طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے

سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ملاقاتیں جاری ہیں، اہم اجلاس ہو رہے ہیں، مشاورت ہو رہی ہے اور تبدیلی سرکار کو گھر بھجوانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، متحرک ہیں تو حکومت کے اتحادی بھی اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں کر کے مشاورت کا کہہ رہے ہیں، ایسے میں پنجاب میں تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے بھی متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے

تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کا آج لاہور میں اجلاس ہوگا، ہم خیال گروپ نے اپنا اجلاس کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس شاہ کے فارم ہاؤس پر طلب کر رکھا ہے، ہم خیال گروپ کے سینئر رہنما غضنفر عباس چھینہ نے کہا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جب کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور مجموعی سیاسی صورتِ حال پر غور ہوگا ، ہم خیال گروپ کے 15 اراکین آج لاہور میں جمع ہوں گے

ہم خیال گروپ میں ارکان پنجاب اسمبلی عامر عنایت شاہانی، علی رضا خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ، محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل ،خواجہ داؤد سلمانی، محی الدین کھوسہ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس شاہ، غضنفر عباس چھینہ، تیمور علی لالی، سردار شہاب الدین، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان اور غلام علی اصغر بھی اس گروپ کا حصہ ہیں

لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے سپیکر اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملے تھے،ن لیگی سابق رکن اسمبلی نے بھی چودھری برادران سے ملکر ق لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی،اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ق لیگ میں شامل ہونیوالے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غربیوں کی بھلائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لیجانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہو سکتا عوام کو ریلیف دینے کا عملی طور پر سب کو مظاہرہ کرنا ہو گا ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی 14 برس بعد چودھری برادران کے گھر گئے اور ملاقات کی، شہباز شریف نے چودھری شجاعت کی عیادت کے علاوہ تحریک عدم اعتماد کے لئے چوھدری برادران سے تعاون مانگا ہے

جہانگیر ترین ہمخیال گروپ کی وزیراعظم سے کیا ہوئی باتیں؟ سب پتہ چل گیا

وزیراعلیٰ بزدار نے جہانگیر ترین گروپ کے اراکین کو کونسی کروائی یقین دہانی؟

کتنے عرصے سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا ؟ جہانگیر ترین نے عدالت پیشی کے موقع پر کیا اہم اعلان

جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانیوالے اراکین نے حکومت کو لگائی دھمکی

جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟

ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہو گئے،جہانگیر ترین

ایک سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباد سے کالز کرتی ہے،اہم انکشاف

وزیراعظم کی ہدایت؟ جہانگیر ترین سے اہم شخصیت کی ملاقات

جہانگیر ترین کیخلاف درج ایف آئی آر کا از سر نو جائزہ شروع

جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی

وزراء سمیت کتنے اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت آئے؟

ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے یا نہیں ؟ جہانگیر ترین نے بتا ہی دیا

جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

یوٹرن…..جہانگیر ترین گروپ بھی یوٹرن لینے پر مجبور ہو گیا

Shares: