مزید دیکھیں

مقبول

گھرکے آگے صفائی اور خوبصورتی کاخیال عوام خود کریں، عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں...

صحافی کی سوشل میڈیا پر تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

قصور سوشل میڈیا پر صحافی کی تضحیک کرنے پر پیکا...

کراچی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین سگے بھائیوں کو روند ڈالا

کراچی میں موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر...

ریاست بہاولپور کی عظمت کا نشان،صادق گڑھ پیلس، زبوں حالی کا شکار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ...

سیالکوٹ: رمضان سہولت بازار: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی...

ہیلتھ کارڈ کے بعد لوگوں کو تعلیم کے شعبے میں بھی سہولیات دیں گے، وزیراعظم

ہیلتھ کارڈ کے بعد لوگوں کو تعلیم کے شعبے میں بھی سہولیات دیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ منصوبے پر وزیراعلیٰ پنجاب اورا ن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب سروے ہوا تو عثمان بزدار نمبر ون وزیراعلیٰ بن گئے، اس سے پہلے وزیراعلیٰ ہیٹ پہن کر پھرتے تھے، کھانسی بھی آجاتی تو بیرون ملک علاج کیلئے چلے جاتے تھے،باہر جاکر علاج کرانے والوں کو کیا علم غریبوں پر کیا گزرتی ہے،پنجاب 5 مدراینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہا ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ صحت انشورنس سسٹم نے متاثر کیا تھا لیکن ہمارا منصوبہ اس سے بھی آگے جائے گا،پاکستان میں امیر غریب سب کے لیے سرکاری و نجی اسپتالو ں میں علاج کی سہولت ہو گی،ایک وقت تھا سرکاری اسپتالوں کا معیار بہترین ہوتا تھا،امیر طبقے نے علاج پرائیویٹ اسپتالوں سے کرانا شروع کیا تو سرکاری ہسپتالوں کا معیار گرنے لگا،شوکت خانم کی تعمیر میں 10 سال لگے ہیں اس کے لیے جدوجہد کی ،یونیورسٹیز اور کالجز میں رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ کو پڑھایا جائے گا مدینے کی ریاست میں انسانیت اور احساس تھا،ساڑھے 4ا رب روپے ہیلتھ کارڈ پر لگائے جا رہے ہیں ملک میں غریب ٹھوکریں کھاتا رہا اور امیرالگ نظام سے فائدہ اٹھاتا رہا ،کیوں نہ اپنے ملک کے لیے لڑوں،پیسے والے علاج کے لیے بیرون ملک گئے بیرون ملک علاج کے لیے باریوں کا انتظار ہوتا تھا ،ہیلتھ کارڈ کے بعد لوگوں کو تعلیم کے شعبے میں بھی سہولیات دیں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ شعبہ صحت میں خاموش انقلاب ہے ،شعبہ صحت میں اصلاحات لانے کا عمل جاری ہے ،صحت کارڈ شہریوں کے لیے بہترین سہولت ہے ،صحت کارڈ سے کینسر سے لیکر ہر بڑی چھوٹی بیماری کاعلاج ہوسکے گا،صحت کارڈ منصوبے میں توسیع کی جائے گی اور اس میں مزید سہولت دی جائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ شہریوں کے لیے بہترین سہولت ہے صحت کارڈ پرملک کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے آج اسلام آباد پہنچے ہیں ،پنجاب کے 36اضلاع کے لوگ صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے پنجاب میں 23نئے اسپتال بنارہے ہیں صحت کارڈسےاسلام آباد،پنجاب،آزادکشمیرکےشہری مستفیدہوں گے،پنجاب حکومت نےصحت کےشعبہ پرخصوصی توجہ دی وہ دن دورنہیں جب وزیراعظم کاخواب پوراہوگا،صحت کابجٹ سابق حکومت سے 200گنازیادہ بڑھایا،

ہزاروں مریضوں کے لیے ادویات نہیں مگر صرف ارکان پارلیمنٹ پرہسپتال کا5فیصد بجٹ خرچ ہورہاہے،چیرمین کمیٹی

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

وزیرِ اعظم نے وزرائے صحت کو ہدایت کی کہ مختلف ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے جہاں یکساں معیاری سہولیات کو یقینی بنایا جائے وہاں اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ہسپتالوں میں آنے والے افراد خصوصا کم تعلیم یافتہ افراد کی مناسب رہنمائی کی جائے۔صحت کارڈ کے ذریعے معیاری سروس کو یقینی بنانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سہولت سے مستفید ہونے والے افراد کے فیڈ بیک کو نظام کا مستقل حصہ بنایا جائے تاکہ کسی بھی دقت کو بروقت دور کیا جاسکے۔ وزیر اعظم نے منصوبے پر عملدرآمد کو موثر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر خصوصی سیل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan