سی سی پی او آسمان سے اترے ہیں جو پیش نہیں ہوئے؟ موٹروے زیادتی کیس میں سی سی پی او کی طلبی کے سمن جاری
سی سی پی او آسمان سے اترے ہیں جو پیش نہیں ہوئے؟ موٹروے زیادتی کیس میں سی سی پی او کی طلبی کے سمن جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نوازکھوکھرکی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا
سی سی پی او لاہور کو کمیٹی نے موٹروے زیادتی کیس میں طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ سی سی پی اولاہور کو کہابھی تھا مگر وہ نہیں آئے،کمیٹی ارکان نے سی سی پی او لاہورعمرشیخ کی طلبی کیلئے سمن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا
سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ اس اجتماعی زیادتی کے ذمے دار سی سی پی او لاہور ہیں جس نے اس معاملے کا مذاق اڑایا،سی سی پی او لاہور کو معطل کیا جانا چاہیے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یعنی انھوں نے ذاتی معاملے کو کمیٹی کے معاملے پر اہمیت دی؟ اس موقع پر جب پورا ملک رنجیدہ ہے پارلیمنٹ کی کمیٹی نے انہیں بلایا، کیا سی سی پی او لاہور آسمان سے اترے ہیں کہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے،
چیئرمین کمیٹی نے ڈی آئی جی سے سوال کیا کہ سی سی پی او لاہور کیوں نہیں آئے؟ جس پر ڈی آئی جی لاہور نے کمیٹی کو بتایا کہ ان کی تعیناتی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں تھا اس لیے وہ نہیں آسکے،جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم استحقاق کے مجروح کرنے کا معاملہ آگے بڑھائیں گے،انسانی حقوق کمیٹی نے سی سی پی او لاہور عمرشیخ کی طلبی کے نوٹس جاری کردیے،
چیئرمین کمیٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم عام طور پرایسا نہیں کرتے مگر سی سی پی او کے رویے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا،
آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے اور کمیٹی کو بریفنگ دی ،آئی جی موٹروے کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر میں، میرا ادارہ اور میرا خاندان پوری قوم کے ساتھ ہے،9ستمبر کو 2 بجکر ایک منٹ پر ہمیں ایمرجنسی کال موصول ہوئی،ہم سب کچھ نیک نیتی سے بتائیں گے، زیادتی کے معاملے پرایک قومی ایکشن پلان بنانا چاہیے،ہمارے آپریٹر نے 57 سیکنڈ کے بعد کال ریسیو کی، آپریٹر نے خاتون کو بتایا کہ یہ علاقہ ہمارے نہیں ایف ڈبلیو او کے دائرہ کارمیں آتا ہے،خاتون نے بتایا کہ اس کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہے اور وہ لاہورسیالکوٹ موٹروے پرہے، آپریٹر نے خاتون کو بتایا کہ یہ ان کی حد نہیں،آپریٹر نے خاتون سے کہا کہ آپ رکیں میں متعلقہ حکام کو آگاہ کرتا ہوں،آپریٹر نے خاتون سے بات کرنے کے بعد ایف ڈبلیو او کو اطلاع دی،
چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ ایسٹرن بائی پاس این ایچ اے نے بنایا ہے،سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر میں نے ٹول دیا ہے تو اس معاملے میں تضاد کیوں ہے،چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ یہ واقعہ موٹروے پر رونما نہیں ہوا، پرویز رشید نے کہا کہ جب کوئی شخص موٹروے پر آتا ہے تو وہ ٹول دیتا ہے،
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف
موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ
سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب
خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات
زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا
موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار
سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف
سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر
موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے
موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟
موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب
موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار
ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔
موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے