چاہتے ہیں اگلے الیکشن میں دھاندلی کا رونا نہ ہو،وزیراعظم

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اگلا الیکشن ٹھیک ہو ، دھاندلی کا رونا نہ ہو

ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں اورپارٹی اراکین کا ظہرانے میں شرکت پرمشکورہوں،رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہی کامیابی ہے ، رسول اللہ ﷺ تمام انسانوں کیلئے رحمت بن کرآئے، مدینے کی ریاست دنیا کی بہترین فلاحی ریاست تھی ۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کبھی بھی اصلاحات کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا ،جب انتخابات ہوتے ہیں تو کوئی جماعت نتائج تسلیم نہیں کرتی ،سینیٹ انتخابات کیسے ہوتے ہیں،ویڈیوز بھی سامنے آئیں ،ہم کہتے ہیں اوپن بیلٹ الیکشن ہونا چاہیے، سیکریٹ بیلٹ پر ہمیشہ پیسہ چلتا ہے،چار حلقے کھلوانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف کروانا تھا،جو قوم انصاف نہیں کرسکتی وہ تباہ ہوجاتی ہے،اخلاقیات ختم ہونے پرکرپشن شروع ہوتی ہے،میں ملک کو بدلنے کیلئے سیاست میں آیا تھا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں اوپن بیلٹ الیکشن ہونا چاہیے، 2018 کے الیکشن میں سابق حکومت کا الیکشن کمیشن تھا مگر ہارنے پر انہوں نےپھر دھاندلی کا واویلا مچایا ہر کوئی دھاندلی کا کہتا ہے مگر حل نہیں بتاتا، جن ممالک نے ترقی کی ان کا اخلاقی معیا بہترین تھا قائداعظم نے صحت کوپیچھے رکھ کرملک میں جدوجہد کی ،کچھ لوگ سیاست میں اپنی ذات اور مفاد کے لیے آتے ہیں ،

وزیراعظم عمران خان نے بھی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے ظہرانے میں وفاقی وزرا،پی ٹی آئی اراکین اور اتحادی ارکان نے شرکت کی،وزیراعظم عمران خان نے ارکان کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ،150سے زائد اراکین پارلیمنٹ وزیراعظم ہاوس میں ظہرانے میں شریک تھے،

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

 سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

متحدہ اپوزیشن، بلاول نے آج سب کو بلا لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

Leave a reply