سٹی میئر کے امیدوار کا قتل،مظاہرین نے لاش پریس کلب کے سامنے رکھ دی

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سٹی میئرکو قتل کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سٹی میئر عمر خطاب شیرانی کو گھر کے باہر قتل کردیا گیا خاندانی ذرائع کے مطابق عمر خطاب شیرانی کو الصبح گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے وہ سٹی میئر کے امیدوار تھے اور عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بھی تھے

مقتول کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کےلئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان عوامی نیشنل پارٹی کے سٹی میئر امیدوار کے قتل کے خلاف انکے لواحقین اور پارٹی کارکن مظاہرہ کر رہے ہیں ،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، مظاہرین نے سٹی میئر کے لاش کو ڈیرہ پریس کلب کے سامنے رکھا ہوا ہے اور احتجاج کر رہے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں امیدوارکے قتل کے بعد تحصیل مئیر شپ نشست پر 19 دسمبر کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن افسرکے مطابق صرف مقتول امیدوارعم خطاب شیرانی کی نشست پر الیکشن ملتوی ہوا تحصیل کونسل مئیر شپ الیکشن کے علاوہ باقی الیکشن شیڈول کے مطابق ہوگا

وزیر اعلی خیبرپختواہ نے ڈی آئی خان میں تحصیل میئر امیدوار کے قتل کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلی محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحصیل میئر کے امیدوار عمر خطاب کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعے کی تحقیقات کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان میں پارٹی ستون کو گرایا گیا۔اے این پی ڈیرہ اسمعیٰل خان کے صدر اور نامزد امیدوار برائے تحصیل عمر خطاب شیرانی کو گذشتہ شب شہید کیا گیا۔الیکشن دشمنی کا اندازہ لگانا بہت جلد اور آسانی سے ہو سکتا ہے۔حکومت جلد اقدامات اٹھائیں ،انا للّٰہ و انا الیہ راجعون

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے اس قتل کو بہیمانہ قرار دیتے ہوئے حکام سے فوری طور پر انصاف کا مطالبہ کیا ہے

دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہانتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عمر خطاب شیرانی ایڈووکیٹ کو ان کے گھر کے باہر شہید کر دیا گیا ہے جو کہ لوکل پولیس کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اس لئے آج ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار یسوسی ایشنز ڈیرہ اسماعیل خان میں سوگ ہوگا اور کوئی معزز وکیل ذیلی عدالتوں میں پیش نہیں ہو گا

میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

آئی جی اسلام آباد کے گھر کے سامنے ڈکیتی…آئی جی کے لئے مہنگی ثابت

اسلام آباد محفوظ ترین یا جرائم کا گڑھ، ایک دن میں پانچ سو سے زائد مقدمے درج

بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

Shares: