وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارمشکل میں، خطرے کی گھنٹی بج گئی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارمشکل میں، خطرے کی گھنٹی بج گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مشکل میں پھنستے جا رہے ہیں، نیب نے ایک اور کیس میں انکوائری شروع کر دی ہے

صحافی زاہد گشکوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شوگر ملز کو سبسڈی دینے کے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

زاہد گشکوری کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف چینی پر سبسڈی کے معاملے پر انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 ارب 60 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کیلئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کا سب سے زیادہ فائدہ جہانگیر ترین نے اٹھایا ہے جن کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو 56 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب کی جانب سے شراب لائسنس کے خلاف قانون اجرا کے معاملے پر بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب بھی کیا تھا اور وہ نیب میں پیش بھی ہوئے تھے

قبل ازیں شراب کی فروخت کے لائسنس کے اجراء معاملے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے, بیرسٹر سعید احمد ظفر نے الیکشن کمیشن لاہور آفس میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 286 سے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی، کامیابی کے بعد عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپے لے کر لاہور کے ایک ہوٹل کو شراب کی فروخت کا لائسنس جاری کرانے کا الزام ہے، ان کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں، وہ اس معاملے پر 12 اگست کو نیب آفس پیش بھی ہوئے ہیں جب کہ نیب تحقیقات کے دوران 2 افسران بطور وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آچکے ہیں۔

درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے شراب لائسنس کے اجراء سےمتعلق غلط بیانی کی،اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے، وزیر اعلی پنجاب کو پی پی 286 سے نااہل قرار دے کر اس نشست کو خالی قرار دیا جائے اور وہاں دوبارہ انتخاب کروایا جائے۔ درخواست کے فیصلے تک الیکشن کمیشن وزیر اعلی عثمان بزدار کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

Comments are closed.