لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

لاہور (باغی ٹی وی) پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت اور میزبانی اسماعیل نعیم نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اسماعیل نعیم، الہی بخش، ممتاز اعوان لاہور سے شریک ہوئے، جبکہ کراچی سے شکیل حیدر، اسد، مظفر اور عارفوالا سے کرامت حسین ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بحث ہوئی اور آرگنائزیشن کی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے مشاورت کی گئی۔ کوکلئیر ڈیوائس کی ممکنہ خرابیوں اور مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرگنائزیشن کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوری طور پر بنا کر آرگنائزیشن کی تشہیر کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر بامقصد پوسٹس والدین کی رہنمائی کے لیے فراہم کی جائیں گی۔ رجسٹریشن کے عمل کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کر کے ایک دو یوم میں آگاہ کیا جائے گا۔مزید برآں، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان بھر میں کوکلئیر چائلڈ ڈیوائسز کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ والدین کو آگاہ کیا جائے گا کہ وہ ڈیوائسز کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملنے والے فنڈز پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ دیگر والدین جن کے بچوں کا آپریشن ہوا ہے، انہیں بھی آرگنائزیشن کا رکن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کی آرگنائزیشن کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ڈیوائسز کے پارٹس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، مگر فی الوقت اولین ترجیح آرگنائزیشن کی رجسٹریشن اور سوشل میڈیا مہم ہے۔ جب آرگنائزیشن کا کام مزید واضح ہوگا تو اگلے مرحلے میں دیگر امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

کمیٹی کا اگلا اجلاس ممتاز اعوان کی رہائشگاہ پر ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہزاروں سماعت سے محروم بچوں کے کوکلئیر امپلانٹ آپریشن ہو چکے ہیں، جس کے بعد بچے سننے اور بولنے لگے ہیں۔مہنگی ڈیوائسز کی وجہ سے والدین پریشان ہیں، اسی لیے آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ آرگنائزیشن کی ماہانہ فیس طے کر دی گئی ہے اور جن بچوں کے آپریشن ہو چکے ہیں، ان کے والدین آسانی سے رکن بن سکتے ہیں۔ آرگنائزیشن کے بنیادی شرائط و ضوابط بھی طے کر لیے گئے ہیں، اور والدین کو اس کا حصہ بننے کی ضرورت ہے۔

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

Leave a reply