کرونا کیسز میں مسلسل کمی،این سی او سی نے تازہ ترین اعدادوشمار کئے جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 اموات ہوئی ہیں جبکہ 460 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 638 ہو گئی ہے جبکہ کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ اسی ہزار 822 ہو گئی ہے، این سی او سی کے مطابق پاکستان کے تمام شہروں میں مجموعی طور پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 131 کرونا کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.11 فیصد سامنے آئی ہے،

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار561، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار346، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار162،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 406، بلوچستان میں 33 ہزار422، آزاد کشمیر میں 34 ہزار521 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار404 ہو گئی ہے، کرونا سے پنجاب میں 12 ہزار 986 افراد، سندھ میں 7 ہزار609، خیبرپختونخوا 5 ہزار809، اسلام آباد 949، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد کی موت ہوچکی ہے

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزیدکمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروک سکتے ہیں – 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 94 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 442,172 ہو گئی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 422,711 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 6,478 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 2 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,983 ہو چکی ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,351 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 8,203,601 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 44 جبکہ راولپنڈی سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملتان میں کورونا کے 7، فیصل آباد میں 6 جبکہ پاکپتن اور میانوالی سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.5 فیصدجبکہ راولپنڈی میں 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کوروناوائرس کی 1.6 اور گوجرانوالہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری محکمہ پرائمری این ڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں, بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں, سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں,12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں, تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے 25 اکتوبر تا 15 نومبر تک جاری رہنے والی ریچ ایوری ڈور ویکسی نیسن مہم کے دوران پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کوویکسن لگائی جارہی ہے عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں,

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

Shares: