کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں،سابق جج نے بھارت میں قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہہ سے حالات بے قابو ہونے سے قبل فوری ایک قومی حکومت مرکز میں تشکیل دی جائے
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو بھی ٹیگ کیا ہے
سابق جج کاٹجو نے مشورہ دیا کہ مذکورہ قومی حکومت میں بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں کے ساتھ سائنس داں‘ تکنیکی لوگ‘ اور انتظامیہ ماہرین کو شامل کیا جائے۔کرونا کی موجودہ صورتحال میں بی جے پی کو اکیلے نمٹنا مشکل ہو جائے گا،
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب انگلینڈ میں نازی جرمنی کا خطرہ بڑھاتھا اس وقت 1940 مئی کے دوران اپوزیشن لیبر پارٹی اور کنزرویٹیو پارٹی کے اراکین پر مشتمل وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جانب سے ایسی کابینہ تشکیل دی گئی تھی
Form a National Govt immediately before the situation goes out of control.@narendramodi @RahulGandhi pic.twitter.com/I1QyLzZQvH
— Markandey Katju (@mkatju) May 6, 2020
واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔
بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی
بھارت میں لاک ڈاون کے نتیجہ میں گذشتہ ایک مہینے میں 12.2 کروڑ افراد اپنے روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کی ملازمتیں چلی گئی ہیں۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور چھوٹے موٹے کاروبار میں نوکریاں کرنے والے افراد اس لاک ڈاون کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق بے روزگار ہونے والوں میں ہاکرس ‘ سڑک کے اطراف پر کاروبار کرنے والے افراد ‘ تعمیراتی انڈسٹری میں کام کرنے والے افراد کے علاوہ رکشہ ڈرائیو، ریڑھیاں لگانے والے بھی شامل ہیں۔
88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
تھنک ٹینک سی ایم آئی ای کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مہیش ویاس کا کہنا ہے کہ یہ بڑا انسانی سانحہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں اتنے زیادہ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں. اب ان کو ملازمتیں کیسے ملیں گی اور یہ لوگ کیسے گزارہ کریں گے ان کو سنبھالنا حکومت کے بس کی بات نہیں.