کرونا وائرس عالمی وبا بن سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، چین اور ایران میں کرونا وائرس سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا بن سکتی ہے اس سے نمٹنے کے لئے دنیا کو تیار رہنا ہو گا

کرونا وائرس سے چین میں مزید 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار چھ سو تریسٹھ ہو گئی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق پانچ سو آٹھ کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد لاک ڈاؤن میں ہیں۔ جن کا گھروں سے نکلنا بند کر دیا گیا ہے وہاں سب کچھ بند ہے.

دوسری جانب دنیا کے تیس ممالک کرونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مزید 60 شہریوں میں کرونا وائرسکی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی، جنوبی کوریا میں کرونا سے آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاپان میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد چار ہو گئی۔ اٹلی میں کرونا سے سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کویت، اومان، بحرین، عراق، افغانستان میں کرونا کے مریض سامنے آ گئے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین سے باہر ایک شخص سے دوسرے شخص میں وائرس کی منتقلی کے 92کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں بارہ سے اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں ۔اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی خصوصی ٹیم پہلے ہی چین پہنچ چکی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین میں کرونا وائرس کی وبا سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ چین پہنچنے والےعالمی ماہرین پرمشتمل ٹیم کی سربراہی بروس ایلورڈ کررہے ہیں جنہیں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی میں تجربہ حاصل ہے۔

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

کرونا وائرس سے مزید ہلاکتیں، کتنے مریض تندرست ہوئے؟ نئے کیسز کتنے؟

Shares: