باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک داؤن نافذ ہے ، لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، ایسے میں سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کاروں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
کرونا وائرس کی وجہ سے تمام بزنس متاثر ہوئے تا ہم چھوٹی گاڑیوں اور بالخصوص پرانی گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بزنس میں اضافہ ہوا ہے، لاک ڈاؤن میں کرونا سے بچاؤ کے لئے بھارت میں شہریوں نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کی بجائے اپنی گاڑی پرسفر کو محفوظ سمجھ کر گاڑیاں لینے کا فیصلہ کیا ہے
رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں لاک ڈاؤن کے بعد بھی کرونا کا خطرہ ہو سکتا ہے اسلئے ضروری ہے کہ اپنی گاڑی خریدی جائے اور اسی میں سفر کیا جائے، اس ضمن میں شہریوں نے چھوٹی گاڑیاں یعنی کاریں اور وہ بھی پرانی خریدنی شروع کر دی ہیں جس کی وجہ سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے
بھارتی ریاست حیدرآباد کے علاقے پنجہ گٹہ کے رہائشی نندن کمارکا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک کار ڈیلر کو کال کر کے سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کے بارے میں معلومات لیں اور وہ ایک دو دن میں گاری خرید لیں گے، انکا کہنا تھا کہ میں عام ٹرانسپورٹ میں سفر کرتا تھا لیکن اب ایک سکنڈ ہینڈ کار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میری فیملی کی سیفٹی ہوسکے ۔ یہ وائرس ختم ہونے تک وہ پبلک ٹرانسپورٹ کو نہیں اپنائیں گے ۔
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
ڈائرکٹر آدرشا گروپ امرآچاری کے مطابق ان دنوں نئی گاڑیوں سے زیادہ سکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہو گئی ہے ۔ آئی ٹی شعبہ کے ایک ملازم راجندر جنہوں نے ہمیشہ میٹرو کو ترجیح دی ہے ۔ اب اپنی ذاتی کار خرید لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دی ہے کیوں کہ اس میں دباؤ کم ہوتا لیکن اب اس وبا کی وجہ میرا نظریہ بدل گیا ہے کیوں کہ مجھے یہ احساس ہورہا ہے کہ صحت مند رہنا بہت اہم ہے اور اگر اپنی خود کی گاڑی ہو تو اس وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔