کورونا وبا:ملک میں ایک ہزار 467 کیسز رپورٹ،2 افراد جاں بحق

0
35

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے-

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار 540 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار 467 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینےوالے ورکرزمیں تعریفی اسناد اور شیلڈزتقسیم

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ7ہزار174 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 974 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی۔


سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار608، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 790، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 479، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 495، بلوچستان میں 33 ہزار 661، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 708 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433 ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار081افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 682، خیبرپختونخوا 5 ہزار 943، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 748 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اومی کرون ویرینٹ: خصوصی ویکسین کا ٹرائل ماہ رواں میں شروع کرنے کا اعلان

امریکی کمپنی فائزر کے سی ایس او نے اعلان کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیےجانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف تیار کردہ خصوصی ویکسین کی آزمائش ماہ رواں کے اختتام تک انسانوں پر شروع کردی جائے گی۔

موقر جریدے انسائیڈر کے مطابق فائزر کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب پوری دنیا میں اومیکرون کے حوالے سے شدید تحفظات اور خدشات پیدا ہو چکے ہیں –

اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

چیف سائنٹیفک آفیسر مائیکل ڈولسٹن کے مطابق کلینکل ٹرائلز کا بنیادی مقصد اس بات کی جانچ کرنا ہو گا کہ نئی ویکسین اومیکرون کے خلاف کس قدر مؤثر ثابت ہو گی؟ البتہ ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اومیکرون کے لیے مخصوص ویکسین کی ضرورت پڑے گی یا نہیں؟-

رپورٹس کے مطابق فائزر اپنی اس اپ ڈیٹڈ ویکسین کو مارچ تک مارکیٹ کرنے کے حوالے سے ابھی تک پرعزم ہے۔

کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون،فلورونا کے بعد ڈیلٹا کرون:نیاوائرس کتنا خطرناک ہے ماہرین نے ڈرا دیا

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ویکسین مارچ تک تیار ہو جائے گی لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے ہیں کہ وہ استعمال بھی ہو گی یا نہیں؟

کمپنی فائزر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز کا مقصد موجودہ ویکسین اور اومیکرون کے لیے اپ ڈیٹ ویکسین کے مدافعتی ردعمل کا موازنہ کرنا ہے۔ ٹرائل میں رضاکاروں کو ویکسین کی چوتھی خوراک استعمال کرائی جائے گی۔

Leave a reply