کرونا ویکسین لگنے کے فوری بعد ممکنہ طور پر کیا ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا

0
49

کرونا ویکسین لگنے کے فوری بعد ممکنہ طور پر کیا ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانا ترجیح ہے

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں ویکسین 18سال سے اوپر کے افراد کولگائی جاتی ہے،رواں سال کے آخر تک 70فیصد اہل افراد کے لیے ویکسین فراہم ہوں گی 5لاکھ ویکسین رجسٹرڈ افراد کوہی لگائے جاسکیں گے،22کروڑ آبادی میں سے 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگ سکتی ہے ، پاکستان میں تکنیکی اعتبارسے ویکسین 10 کروڑافراد کولگ سکتی ہے

ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ سائنو فارم قابل بھروسہ ویکسین ہے انفرادی اور مجموعی طور پر ویکسین لگانی چاہیے ،ویکسین لگنے کے بعد بخار اوربازو میں درد محسوس ہوگا،

ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دینے کا آغاز ہوا

پمز اسپتال ،شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ہیلتھ ورکرز کوویکسین لگائی گئی ہیلتھ ورکررضوانہ یاسمین ،جاوید اقبال اور فہد محمود کو کورونا ویکسین شیلڈ دیئے گئے

ویکسینیشن کے بعد 30 منٹ مریض کی نگہداشت بھی کی جائے گی اور قسم کی پیچیدگی کی صورت میں ایمرجنسی میں منتقل کیا جائے گا۔ این سی او سی نے ویکسین اسٹریٹجی پلان کو تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کیا ہے۔

ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔ ویکسین اسٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایک مربوط نظام کے تحت لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

این آئی ایم ایس کو قومی سطح پر قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا۔قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کےعلاوہ ملک بھر میں اے وی سی سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ این سی او سی کا نظام ڈیجیٹل ہے اور اس کو شفاف رکھنے کے لیے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے۔

کراچی کے جناح اسپتال، خالقدینا ہال، آغا خان یونیورسٹی اسپتال، چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی، نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال، کورنگی اسپتال اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ویکسینشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

پشاو رمیں کورونا ویکسی نیشن کی تقریب ہوئی،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کورونا ویکسی نیشن تقریب میں شریک ہوئے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ہیلتھ ورکرزکو کورونا ویکسین شیلڈ دیئے

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کی تقریب ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا ویکسی نیشن تقریب میں شریک ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑا،چین کی طرف سے ویکسین تحفہ کی فراہمی پر چینی قیادت کے مشکور ہیں،سندھ کے لیے 83ہزار خوراک ملی ہیں ،ویکسین لینے کے بعد بھی ماسک اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا،کوشش ہے فروری کے آخر تک تمام ہیلتھ ورکرز کو ویکسین فراہم کی جائے

Leave a reply