کرونا وائرس، امریکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج منظور، امریکی فوج پر بڑی پابندی عائد

0
33

کرونا وائرس، امریکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج منظور، امریکی فوج پر بڑی پابندی عائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج منظور کر لیا گیا، امریکی سینیٹ نے دو ہزار ارب ڈالر کی منظوری دے گی

امریکی سینیٹ میں سینیٹرز نے مباحثے کے بعد 2 ہزار ارب ڈالر کی منظوری دی، بل کی حمایت میں 96 اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ بل اب ایوان نمائندگان میں بھیجا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر بل پر دستخط کر دیں گے۔

معاشی پیکج کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد، ہسپتالوں اور تباہ شدہ معیشت کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بل کی منظوری کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کرونا وائرس امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے،امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1,032 ہو گئی ہے، مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 68,489 ہو گئی۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ 285 ہلاکتیں نیویارک میں ہوئیں، امریکا نے خراب ہوتی صورت حال کے پیش نظر دنیا بھر میں اپنی افواج کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ یہ پابندی 60 روز کے لیے لگائی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کہ دنیا میں موجود فوجی 60 روز کے لیے موجودہ مقامات پر رہیں گے اس پابندی کا اطلاق 90 ہزار امریکی فوجیوں پر ہوگا، دنیا بھر میں موجود امریکی فوجیوں کی واپسی بھی مؤخر کر دی گئی ہے۔

چین سے پھیلنے والے خطرناک وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 291 ہوگئی، جب کہ اب تک 471,363 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ 114، 642 افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.

چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی جبکہ 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1032 ہوگئی جبکہ وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے۔ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی ہوئیں جہاں اب تک ساڑھے 7 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار چکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

جنوبی کوریا میں ہلاکتیں 131، سوئیڈن میں 62 اور برازیل میں مہلک وائرس کے باعث اب تک 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بھارت میں 11 پاکستان میں 8، افغانستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے،تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے مزید 111 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں،تھائی لینڈ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 45 ہو گئی،

کرونا وائرس، ٹرمپ کی بتائی گئی دوا سے ہوئی ایک امریکی کی موت

Leave a reply