باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے طور ہر بینکنگ سیکٹر جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے تا ہم اے ٹی ایم اور آن لائن سروسز بدستور جاری رہیں گی۔
سٹیٹ بینک نے نجی بنکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بنکنگ آپریشن کو محدود کر دیا جائے اور بینکوں کی جو برانچز بند کی جا سکتی ہیں انہیں مکمل طور پر بند کر دیا جائے اور چند برانچز شہریوں کی آسانی کے لئے کھلی رکھی جائیں جس کے بعد بنکوں نے شیڈول طے کر لیا ہے۔ بڑے شہروں میں اہم مقامات پر بنکوں کی برانچز کھلی رہیں گی، اس حوالہ سے عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا
بینکوں کی کھلی برانچوں میں بھی محدود آپریشن ہو گا اور رش کی اجازت نہیں ہو گی،اے ٹی ایم پر 24 گھنٹے کیش دستیاب رہے گا،اے ٹی ایم کی جراثیم کش ادویات سے صفائی اور سروس بھی ذمہ داری سے کی جائے گی اور آن لائن سروسز کے چارجز ختم کردیئے گئے ہیں تاکہ صارفین کو سہولت دی جا سکے۔
قبل ازیں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنے صارفین کو آن لائن اور موبائل بینکنگ کی ترغیب دی ہے. آن لائن بینکنگ کو پروموٹکرنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آن لان فیس میں کمی کی ہے،عوام خصوصاً کاروباری اداروں کو خدمات کی فراہمی میں مالی شعبے کے اہم کردار کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی خدمات اس طرح ہموار طور پر فراہم کریں کہ کرونا وائرس وبا کا خطرہ کم سے کم ہو۔
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے خطرات کے باعث تمام بینکوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرنسی نوٹوں سے بھی کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے، اس لیے کرنسی نوٹوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنے کوہر صورت یقینی بنایا جایا۔