کرونا وائرس ، ایران میں 3036 ہلاکتیں، 3871 مریضوں کی حالت تشویشناک

0
44

کرونا وائرس ، ایران میں 3036 ہلاکتیں، 3871 مریضوں کی حالت تشویشناک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 138 افراد کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ایران میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3036 ہو گئی

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں مجموعی طور پر 47539 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3036 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ 15473 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہو چکے ہیں، چوبیس گھنٹوں میں ایران میں کرونا وائرس کے 2987 کیسز سامنے ائے،

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے 3871 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،اب تک کرونا وائرس سے متعلق 67 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

دوسری جانب ایک ایرانی کمپنی نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی طور پر وینٹی لیٹر مشین تیار کرلی ہے،انائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سورنا ستاری کا کہنا ہے کہ اس کمپنی میں روزانہ 30 وینٹی لیٹر مشین کی تیاری کی صلاحیت ہے۔

ایران میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے سب سے بڑا مسئلہ وینٹی لیٹرز کی دستیابی ہے، جن کی کمی کی وجہ سے کرونا وائرس کے بیشتر مریضوں کی ہلاکتیں ہو رہی تھیں،اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لیے تیز تر کوششیں شروع کی گئیں اور تمام متعلقہ سرکاری اور نجی اداروں اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات ساز کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان سے وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن اور ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد ایرانی کمپنی نے اس مشین کو مقامی طور پر تیار کرلیا

ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

Leave a reply