کرونا وائرس، موٹروے کے حوالہ سے کیا احکامات جاری کر دیئے گئے؟

0
54

کرونا وائرس، موٹروے کے حوالہ سے کیا احکامات جاری کر دیئے گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر موٹروے بھی بند کر دی گئی

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بھر کی تمام موٹرویز پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بند رہیں گی، کسی بھی گاڑی میں صرف دو افراد کو سفر کی اجازت دی جائے گی جو معقول وجہ بیان کریں گے، اس کے علاوہ موٹروے پر کسی کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی

موٹروے پر مال بردار گاڑیوں ، تیل کی ترسیل والی گاڑیوں اور ضروری اشیاء خوردونوش والی گاڑیوں کو کم سے کم عملے کے ساتھ داخلہ کی اجازت ہو گی۔

کرونا وائرس کی وجہ سے صوبوں نے لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کی گئی ہے، گاڑیوں میں صرف دو افراد کو ایمرجنسی میں سفر کی اجازت دی گئی ہے، ریلوے سروس کو بھی معطل کیا گیا ہے، پی آئی اے نے بھی فضائی آپریشن ملک بھر میں معطل کر دیا ہے، اب موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 ہو گئی

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرنے کورونا سے متاثرہ افرادکے نئےاعدادوشمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 25 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 323،سندھ 417،خیبرپختونخوا میں 121 متاثرہ افراد ہیں،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں 81 اور آزادکشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

متاثرہ 21افرادصحت یاب ہوگئے ہیں،کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 5 مریض کی حالت تشویشناک ہے،

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی جن میں 176 زائرین بھی شامل ہیں۔ گجرات میں 21، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی 4، ملتان میں 4، فیصل آباد میں 2، منڈی بہاوالدین، نارووال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Leave a reply