باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرنطینہ میری زندگی کا غیر معمولی واقعہ تھا،
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں نے شروع میں احتیاط نہیں کی جو مجھے کرنی چاہیے تھی،کورونا بیماری میری زندگی کا بڑا امتحان تھا،عوام سے درخواست ہے کہ اس بیماری کو سنجیدہ لیں،اگر کسی کو سینے میں تکلیف ہو تو فوری چیک اپ کرائے ،جب میں اسپتال میں تھا وہ لمحات میرے لیے کافی مشکل تھے،
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاون مناسب ہے،اسمبلی کو جس طرح چلارہا ہوں ،بلاول اورخواجہ آصف بھی اس کے معترف ہیں،چاہتا ہوں اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کی ملکی معاملات پر مثبت بحث ہو،
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی ہے۔ مذہبی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ کورونا جیسی عالمگیر وبا کے دوران حکومت کے ساتھ مل کر علماء کرام نے جس طرح قوم کی راہنمائی کی وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح علماء کرام لوگوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ pic.twitter.com/Jw8gr56Gzo
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) July 9, 2020
قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی ہے۔ مذہبی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ کورونا جیسی عالمگیر وبا کے دوران حکومت کے ساتھ مل کر علماء کرام نے جس طرح قوم کی راہنمائی کی وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح علماء کرام لوگوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔
وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص
بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس
وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے
آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق
کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال
قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب
قومی اسمبلی میں منظور خاتم النبینﷺکی متفقہ قرارداد پر مرکزاورصوبوں سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑی پیشکش کر دی
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرونا کا شکار ہو گئے تھے اور اس دوران ان کی طبیعت ناساز بھی ہو گئی تھی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم انہوں نے کرونا کو شکست دے دی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، شہر یار آفریدی، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی سمیت کئی اراکین اسمبلی کرونا کو شکست دے چکے ہیں.
علماء کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی راہنمائی کی، اسپیکر قومی اسمبلی








