کرونا کے بعد پاکستان میں ایک اور بیماری کا خطرہ،قومی ادارہ صحت کا ہدایت نامہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیساتھ ہی مزاحتمی ٹائیفائیڈ کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ہے ،قومی ادارہ صحت نے صوبوں کو اس حوالہ سے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بروقت تیاری کریں۔ ملک میں دو ہزار سولہ سے مزاحتمی ٹائیفائیڈ کے کیس آ رہے ہیں ۔ مون سون میں ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ زیادہ ہوتا ہے۔ مزاحمتی ٹائیفائیڈ پر تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک بے اثر ہیں۔

محکمہ صحت کے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ملک میں تین اقسام کے ٹائیفائیڈ بخار رپورٹ ہو رہے ہیں اور یہ ٹائیفائیڈ کے مریض سے دیگر افراد کو مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ اسکول جانے والے بچے ٹائیفائیڈ کا آسان ترین ہدف ہو سکتے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام کو ٹائیفائیڈ بارے بروقت خبردار کرنا ہے تاکہ اس کا پھیلائو روکنے کیلئے بروقت تیاری کی جا سکے۔ مزاحتمی ٹائیفائیڈ پرمیرونیم اور میکرولائیڈ اینٹی بائیوٹک موثر ہے اور اسکی بروقت تشخیص اور علاج ضروری ہے۔ بروقت عدم تشخیص و علاج جان لیوا ہو سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ کا بیکٹریا منہ کے راستے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے۔ آلودہ پانی، فروزن فروٹس اور ناقص خوراک اس کے پھیلاؤ کا سبب ہیں۔ خون اور پیشاپ کے نمونے سے ٹائیفائیڈ کی تشخیص ممکن ہے۔ ٹائیفائیڈ بخار کا دورانیہ چھ تا چودہ روز تک جاری رہتا ہے اور بچوں میں علامات کم ظاہر ہوتی ہیں .ہیلتھ کیئر ورکرز کے بھی اس مرض سے متاثر ہونے کے امکانات ہوتے ہیں، شہری ٹائیفائیڈ کی شکایت پر اسپتال، مرکز صحت سے رجوع کریں۔

سعودی عرب کا لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنایا جائے، واش روم استعمال کرنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ کھانا بنانے اور کھانے سے قبل صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ کھانے سے قبل سبزی اور پھل کو اچھی طرح دھویا جائے۔ شہری ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے پانی ابال کر استعمال کریں۔ بازار میں کھلے عام فروخت ہونے والی اشیاء استعمال نہ کریں۔ بچاؤ کیلئے بچوں کو بروقت ویکسین لگوائیں۔

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ٹائیفائیڈ کے مشتبہ مریض کے علاج سے قبل کلچر ٹیسٹ کرائیں اور اس مرض کا کیس ضلعی محکمہ صحت کو رپورٹ کریں۔ ڈاکٹر مریض کو غیر ضروری اینٹی بائیوٹک تجویز نہ کریں۔

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

ٹائیفائیڈ بخار سالمو نیلا ٹائفی کی وجہ سے ہونے والی ایک بیکٹیریل بیماری ہے ٹائیفائیڑ بخار کچھ ترقی یافتہ ممالک میں ایک اہم خطرہ ہے عالمی سطح پر سالانہ ٹائیفائیڈ بخار کے اکیس ملین اور اموات کے دو لاکھ دوہزار کیس رپورٹ ہوتے ہیں اس میں شک نہیں کہ ایک صحت مند اور تندرست انسان ہی اپنے تمام کام۔بخوبی سر انجام دے سکتا ہے بیماری کسی بھی حالت میں ہو یہ انسان کو بے چین کر دیتی ہے اور اس کے معمول کے کام رک جاتے ہیں

مریض کے علاوہ تمام گھر والے بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں موسمی بخار ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں انسان جلد ہی ٹھیک بھی ہو جاتا ہے لیکن ٹائیفائیڈ بخار ایک مہلک مرض ہےاوریہ ایک چھوت کی بیماری ہے ٹائیفائیڈ ایک جراثیم سالمو نیلا ٹائفی کی وجہ سے ہوتا ہے جس شخص کو ٹائیفائیڈ بخار ہو جائے اس کے جسم کا درجہ حرارت 103سے 104 ڈگری فارن ہائیٹ تک ہو جاتا ہے اس بیماری کا زیادہ تر حملہ۔بارش گرمی اور خزاں کے موسم میں ہوتا ہے اس کے علاوہ گندہ پانی بھی ٹائیفائیڈ کا سبب بنتا ہے جراثیم۔ٹائہفائیڈ کے مریض سے دوسرے صحت مند انسان میں بھی منتقل ہو جاتا ہے اور وہ بھی اس کا شکار ہو سکتا ہے

بازار میں پڑی۔ایک کھلی یا خراب اشیاء کھانے سے بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے کاخدشہ زیادہ ہوتا ہے سر درد بھوک کا نہ لگنا جسم میں درد ہونا پیٹ میں درد ہونا جلد پر سرخ دھبے نمودار ہونا متلی قبض یا اسہال بھوک میں کمی اور جسم۔پر گلابی رنگ کے سرخ۔دانے شامل ہیں

پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

Comments are closed.