فارن فنڈنگ کیس، عدالتی حکم پر عملدرآمد، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا

0
56
الیکشن کمیشن

فارن فنڈنگ کیس، عدالتی حکم پر عملدرآمد، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے،

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ سماعت کر کے کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ کرلیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا،فریقین کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے فیصلے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں ہرقسم کا تعاون کررہے ہیں حنیف عباسی کیس میں کہا گیا تمام جماعتوں کے کھاتوں کی جانچ پڑتال ہونی ہے، تحریک انصاف کے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ موجود ہے،(ن)لیگ، پیپلز پارٹی کی باری آئے تو اسکروٹنی کمیٹی فعال نہیں ہوتی فارن فنڈنگ میں (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی یومیہ سماعت ہونی چاہیے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے درجنوں اکاؤنٹس پیش نہیں کیے،ممنوعہ فنڈنگ کی سزا پارٹی پر پابندی نہیں فنڈ ضبط ہوتے ہیں، تینوں پارٹیوں کا کیس ایک ساتھ گیا تو اداروں کی عزت بڑھے گی،

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی گئی اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کردی اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا پی ٹی آئی نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے

فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

Leave a reply