منی لانڈرنگ تحقیقات، عدالت نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کٰیخلاف کاروائی سے روک دیا

0
115

منی لانڈرنگ تحقیقات، عدالت نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کٰیخلاف کاروائی سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا

حریم شاہ نے ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف وکیل کے ذریعے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔حریم شاہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ غیر ملکی کرنسی کے خلاف میری ویڈیو وائرل ہوئی تھی، کرنسی کے حوالے سے وضاحتی ویڈیو جاری کرچکی ہوں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینکوں سے رجوع کیا ہے، وہ ایف آئی اے سے انکوائری میں تعاون کرنا چاہتی ہیں اور برطانیہ سے واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا ایف آئی اے کو کارروائی سے روکا جائے۔

عدالت نے منی لانڈرنگ انکوائری میں ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا

واضح رہے کہ حریم شاہ کے پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس ہیں اور دونوں ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے چند روز قبل حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے لیے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائز کو خط لکھے تھے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ میرے ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے نی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، غلطی تسلیم کرتی ہوں اگر میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے پاکستان جا کر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں ہوں، میری تمام آمدنی قانونی اور میراسارا ریکارڈ شفاف ہے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے نا کہ تنگ کرنا۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے رواں ماہ کے آغاز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا بعد ازاں حریم شاہ بھاری رقم کی لندن منتقلی سے ہی مکر گئیں اور کہا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی-

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے بعد ان کے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔

میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

Leave a reply