ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کی ہدایت پر کرسمس پر زہریلی شراب تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ڈی پی او گلبرگ عامر عباس کی زیر نگرانی گلبرگ سرکل کی کارروائیاں جاری ہیں، گلبرگ پولیس نے کارروائی کی ہے اور03 شراب فروش گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں جمیل،ذوہیب اور شیرون شامل ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 60 لیٹر سے زائد شراب برآمد کت لی، گرفتار منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،، ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب کی تیاری اور فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی
قبل ازیں ملت پارک ڈولفن سکواڈ نے شاپ رابری ناکام بنادی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق 2ڈاکوگن پوائنٹ پر کاسمیٹیکس سٹور رابری کر رہے تھے۔شہری نے حا ضر دماغی سے 15پر کال، کر دی ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ڈاکوؤں کی ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تعاقب کے بعد ایک ڈاکو گرفتارکر لیا گیا جبکہ ساتھی فرارہو گیا،گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ و و موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزم بلال کو تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا۔
قبل ازیں نوجوان نسل کو نشہ کی لت لگانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،سمن آباد پولیس نے کارروائی کی اورخفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عرفان گرفتار کر لیا، ملزم عرفان کے قبضہ سے 01 کلو 460 گرام چرس برآمد کی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات میں ملزم تعلیمی اداروں کے اردگرد نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا
قبل ازیں لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے، اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی ہے اوراقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم یسین کو امانت میں خیانت کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا، مفرور ملزم یسین کے خلاف تھانہ پرانی انار کلی میں مقدمہ درج تھا۔مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے متعلق پولیس انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا
پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت
شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟
شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا
اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ