سی ٹی ڈی کی ملک بھر میں کاروائیاں ۔چودہ دہشت گرد گرفتار

0
36

سی ٹی ڈی کی کاروائی،چار دہشت گرد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اداروں کی ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کئے ہیں اور چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فضل الہیٰ، محمد یاسر، عبداللہ اور بلال قاسم کے طور پر ہوئی ہے، گرفتار دہشت گردوں کو تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،نقدی برآمد ہوئی ہے، سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید انکشافات سامنے آئیں گے،

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار چار دہشت گردوں کے علاوہ مزید 18 سے زائد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں

دوسری جانب ‏تربت میں سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے ہوشاب میں کارروائی کی اور خاتون دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ‏دہشت گردخاتون کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دھماکہ خیز مواد ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیا گیا ہے، ‏گرفتار خاتون دہشت گرد سی پیک روٹ پرغیر ملکی قافلے پر حملہ کرنا چاہتی تھی،‏خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا،

علاؤہ ازیں محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے اہم کاروائی کی اور دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور
تحریک طالبان پاکستان کے 09 اہم دہشتگرد گرفتار کر لیے محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کی 8/9 دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے ضلع مہمند میں تشکیل کی صورت میں موجود ہے ۔
خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 9دھشتگردوں کو قابو کرکے جن میں مجرمان اشتہاری محب اللہ ،احسان اللہ پسران سیف الرحمن ساکنان مہمند جو کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو دہشت گردی کےمقدمات میں مطلوب تھے جبکہ دہشت گرد افتخار ، سمیع اللہ ، عرفان ، عصمت اللہ پسران سیف الرحمن ،فرہاد علی ولد عربستان ،اشتیاق ولد افتخار اور عبدالرازق ولد لعل رحمان ساکنان راول کور یکہ غونڈ ضلع مہمند سے گرفتارکرکے جن کے قبضہ سے2عدد خود کش جیکٹ ،ایک عد د کلاشنکوف بمعہ 3 عدد ،میگزین ،ایک ضرب پستول 9MM , دو عدد ہینڈ گرینڈ ،4 عدد راکٹ لانچر کےگولے اور بارودی مواد برآمد کئے گئےجن کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوکر ملزمان کی انٹاروگیشن جاری ہے جن سےمزید اہم انکشافات متوقع ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز روہڑی کے قریب سی ٹی ڈی نے کامیاب کاروائی کی، اور کالعدم تنظیم داعش کا اہم دہشتگرد عابد گرگیج گرفتار کر لیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے 4 عدد لوکل ہینڈ میڈ بم ،ڈیٹو نیٹر اور تار برآمد کئے گئے ہیں، گرفتار ملزم علاقے میں کسی بھی خطرناک واردات کرنے کی تاک میں تھا ،دہشتگرد چار ماہ قبل اوباڑو میں مارے جانے والے دہشتگردوں عبدالحمید اور امام الدین پتافی کا قریبی ساتھی ہے ،گرفتار دہشتگرد علاقے میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر چندہ جمع کرتا رہاہے گرفتار دہشتگرد کے کچے کے بدنام ڈاکو اسنر شر کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں ،دہشتگرد نے اوباڑو دہماکے کے دن پولیس کی ریکی کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی ،دھماکے کے دن موبائل سگنل ڈراپ ہونے کی وجہ سے وہ ساتھیوں کو پولیس چیکنگ کی بروقت اطلاع نہ دے سکا تھا ملزم نے خودکش جیکٹ بنانے ،آئی ڈی لگانے اور بنانے ،اینٹی کرافٹ گن ودیگر جدید اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کررکھی تھی

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

پشاور دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، دھماکے کا مقدمہ درج،دو مشتبہ افراد گرفتار

پشاور دھماکہ،اموات 56 ہو گئیں،امام مسجد بھی شہید

گورنر خیبر پختونخوا، وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر پشاور کی کوہاٹی گیٹ امام بارگاہ آمد

Leave a reply