مزید دیکھیں

مقبول

ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ،پولیس نے کیا گرفتار

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو علی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا

ہربنس پورہ، پولیس پارٹی نے ہربنس پورہ کے مقام پر ناکہ لگا رکھا تھا، مشکوک جانتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے ناکے پر کھڑی پولیس پر فائرنگ کی،تعاقب کرنے پر ملزمان سکائے لینڈ پل تک پولیس پر فائرنگ کرتے رہے، فائرنگ رکنے پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک ڈاکو گرفتار کر لیا گیا، ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جو رابری کی متعدد وارداتوں میں کینٹ پولیس کو مطلوب تھا، ڈاکوؤں کے زیر استعمال بائیک ہربنس پورہ کے علاقے سے چھینی گئ تھی، جس پر مقدمہ نمبر 732/22 تھانہ ہربنس پورہ درج ہے، زخمی ڈاکو سے ملنے والا پسٹل تھانہ گجر پورہ سے سٹیل مل کے گارڈ سےچھینا گیا تھا جسکا مقدمہ نمبر 505/22 درج ہے، ایموٹر سائیکل تحویل میں لے لی گئی ہے، زخمی ڈاکو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے، جلد گرفتار کر لیں گے،

دوسر ی جناب وحدت کالونی میں چوری کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیف سٹی کیمروں۔سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan