باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہوردھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت پر اداروں کو مبارکباد دی ہے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں ،سی ٹی ڈی پنجاب اور پولیس کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں،سائنٹفک انداز میں تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لا ئی گئیں،ہمارے مستعد اداروں نے، کم وقت میں ذمہ داروں کو بے نقاب کیا،تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے پیچھے ملک دشمن ایجنسیز کی معاونت کی طرف اشارہ کیا ٹیرر فنانسنگ کی تحقیقات کرنے والے اداروں کو بھی تحقیقات کرنی چاہئیں ہمیں اپنے دائیں، بائیں کڑی نظر رکھنا ہو گی،افغانستان میں بھی کچھ عناصر اسپائیلرز کا کردار ادا کر رہے ہیں،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ انہیں قومی سلامتی کے امور پر اعتماد میں لیا جائے، افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کیلئے اراکین کو دفتر خارجہ مدعو کیا تھا، یکم جولائی کو سہ پہر 3 بجے قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو مدعو کیا گیا ،اجلاس میں افغانستان اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دینا ہے منی لانڈرنگ کی روک تھام ہماری ضرورت ہے اور ہم کر رہے ہیں، دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنا ہماری ضرورت ہے اور ہم اس پر عمل پیرا ہیں
جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی
جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،
جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ
لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے
لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف
دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف
جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،
لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا
جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید
جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات
جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس