پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی گئی کہ الیکشن ہو گئے
0
293
maryam

سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے پراسس کو مکمل خفیہ رکھا گیا، یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پتا ہی نہیں الیکشن کیا ہوتے ہیں،ن لیگ کے انٹراپارٹی الیکشنز ہوئے تھے تو پورا عمل لائیو دیکھایا گیا تھا، 100 خالی کرسیاں لگا کر ڈیڑھ گھنٹا پریس ریلیز روکی گئی، یہ پارٹی کس منہ سے صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروایا گیا ،انٹرا پارٹی الیکشن کے پورے فیصلے کو خفیہ رکھا گیا،15 منٹ میں سلیکشن کی گئی ، انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کوئی ووٹر لسٹ فائنل نہیں کی گئی،پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن سلیکٹ کی عملی تصویر ہے،الیکشن کمیشن اب اس پر نوٹس لیں گے تو ان کے خاندان کو گالیاں دی جائیں گی ،نواز شریف اور شہباز شریف عدالتوں میں پیش ہوئے کسی کو گالی نہیں دی گئی ،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ایک مافیا ہے جو ملک کے اندر افراتفری چاہتے ہیں ،پی ٹی آئی کس منہ سے لیول پلنگ فیلڈ اور صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے ملک کے اندر معیشت کی تباہی مچائی، اداروں کو تباہ کیا گیا ،پی ٹی آئی کے لوگوں نے اقتدار میں اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا اور انگوٹھیاں غائب کی ، نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے سزا سنائی گئی، جیل کے اندر سے اب بھی تماشا کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا 9 مئی کا تماشا کارکنان نے کیا،شہداء کے مجسموں کو توڑا گیا، مساجد کو جلایا گیا اور کیا گیا ہمیں نہیں پتہ ،انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی گئی کہ الیکشن ہو گئے ،پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ اب کوئی بھی کھڑا نہیں ہو رہا، پارٹی تتربتر ہو گئی ہے،

واضح رہےکہ ،بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک پینل سامنے آیا ، قواعد کے مطابق اعلان کر رہے ہیں، قانون کی بالا دستی اور پاسداری پر ملک قائم ہوگا ،

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن یقینی بنائے،الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے، اگر پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو تحریک انصاف انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی.

Leave a reply