امریکی این جی او کی ڈونیشن کے پاکستان میں چرچے

0
107

کراچی :امریکی این جی او کی ڈونیشن کے پاکستان میں چرچے،اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ایک بڑی این جی او جو کہ پاکستان میں خدمت خلق کےحوالے سے کام کرنا چاہتی تھی اور اس سلسلے میں اس این جی او کا یہ پروگرام تھاکہ وہ پاکستان کے کسی پسماندہ علاقے میں عوام الناس کی خدمت کرے لیکن یہ این جی اور چڑھ گئی کسی اور کے ہتھے،

 

 

 

اطلاعات ہیں کہ امریکہ کی ایک بڑی این جی او پاکستان میں چھ کروڑ ڈالر کی ڈونیشن دینا چاہتی تھی , صدر عارف علوی نے اس ڈونیشن کو پہلے دانتوں کے شعبے کے لئے مخصوص کروایا اور پھر اس ڈونیشن کو کھینچ تان کر اپنے بیٹے اواب علوی کی سربراہی میں چلنے والے اپنے ذاتی ڈینٹل کلینک کے سپرد کرا دیا ,

اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس سارے پروسیجر کو مکمل کرنے کےلیے حکومتی ذرائع استعمال کیے گئے جس کے بعد اتنی خطیر رقم کے عوض پاکستان میں کچھ کرنے کا عہد کیا گیالیکن بدقسمی ہے کہ امریکی این جی او کی یہ بڑی امداد کسی ایسی شخصیت کے ہتھے چڑھ گئی جس کا باپ اس وقت ملک کا صدر ہے

Leave a reply