مزید دیکھیں

مقبول

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی شرائط الیکشن کمیشن نے بتا دیں

الیکشن کمیشن،ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی وصولی،الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ10 اور11 فروری 2024 کو کھلارہے گا،

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں صبح 8:30 سے شام 4:30 تک وصول کی جائیں گی،درخواستوں پرسماعت 10 اور11 فروری بروز ہفتہ اور اتوارکوبھی ہوں گی، پٹیشن جمع کرانے کیلئے ضروری ہدایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرموجود ہیں، امیدواران ایس اوپیزکے مطابق اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں گے،پٹیشنزکی 9 کاپیاں،ایک اصل اور8 کاپیاں معہ مکمل تفصیل جمع کروانی ہوں گی، درخواست دہندہ درخواست کی سافٹ کاپی پی ڈی ایف میں مہیا کرےگا،درخواست دہندہ جو بھی ان کے پاس ثبوت ہوں گے وہ یو ایس بی میں دیں گے،درخواست دہندہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کریں گے،درخواست دہندہ اپنا درست موجودہ پتہ اور رابطہ نمبرلکھیں گے،درخواست دہندہ مدعا علیہان کے مکمل کوائف اورپتہ تحریر کریں گے، وکیل کے ذریعے درخواست دائرکرنے پروکالت نامہ لف کرنا ہوگا، صرف مقررہ تاریخ اوروقت پرموصول درخواستیں سماعت کیلئے مقررہوں گی،

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں‌ 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ پولنگ کیلئے 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ذمہ داریاں انجام دے گا، 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 29 ہزار 985 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں جب کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج تعینات ہوگی.

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan