سلمان اکرم راجہ کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی

0
103
ecp

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے مستقبل کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد کردی

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، اب الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ہے.فیصلے میں کہا ہے کہ امیدوار کو انتخابی نشان دیا گیا جو آزاد امیدواروں کو دیا گیا جس پارٹی سے امیدوار منسلک ہیں ان کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ،سلمان اکرم راجہ نے رولز 94کے تحت خود کو پی ٹی آئی کاامیدوار درج کرنے کی استدعا کی تھی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلے میں کہا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا،فارم 33 میں پارٹی کا نام آزاد امیدوار کے نام کے ساتھ درج کرنے کی استدعا منظور نہیں کی جا سکتی،

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے پہلے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے،سلمان اکرم راجہ نے وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے ،درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہےانٹرا پارٹی الیکشن نہ کرنے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے پارٹی تاحال موجود ہے، الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار ڈیکلیئر کردیا ہے ،عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈیکلیئر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے، بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے،

قبل ازیں این اے 128 سے پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ نے فارم 33 کی تصحیح کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں کہا گیا کہ فارم 33 میں میرا نام آزاد کی بجائے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر لکھا جائے ۔اپنے کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفیکیٹ بھی لف کیا۔ ہماری جماعت کو انتخابی نشان نہیں ملا لیکن پی ٹی آئی بطور جماعت ختم نہیں ہوئی۔پارٹی اپنا وجود رکھتی ہے اور اس کے اراکین کو اپنی جماعت سے وابستگی ظاہر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ لاہور ہائی کورٹ نے میری درخواست پر 25 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر کے 29 جنوری کو سنایا، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دو دن میں فیصلے کی ہدایت کی،لیکشن کمیشن دو دن میں بھی فیصلہ کرتا ہے تو بھی انتخابات کا دن گزر چکا ہو گا۔فارم 33 پر میرا نام آزاد امیدوار کی بجائے پی ٹی آئی امیدوار کے طور پر درج کیا جائے۔

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

Leave a reply