دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل،جے یو آئی کو ایک اور نشست مل گئی
دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل،جے یو آئی کو ایک اور نشست مل گئی
لکی مروت، دوبارہ گنتی میں ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی کے تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہو گیا
جے یو آئی کے مولانا انور بادشاہ ایک ہزار21 ووٹ لے کرچیئرمین منتخب ہو گئے پی ٹی آئی کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرآئے احتجاج کے بعد دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے گئے تھے،
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو صوبے کے 17 اضلاع کی 61 تحصیل کونسلز کی نشستوں میں سے 60 جبکہ 5 سٹی کونسلز کی نشستوں میں سے 4 پر پولنگ ہوئی۔ جن کے نتائج تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔ چیئرمین تحصیل کونسل کی جس ایک نشست پر پولنگ نہیں ہوئی وہ بنوں کی تحصیل بکا خیل ہے۔ جہاں پولنگ سٹیشن میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ سٹی کونسل کی بھی ایک نشست ڈی آئی خان پر پولنگ نہیں ہوئی۔ اس نشست پر اے این پی کے امیدوار کو قتل کیے جانے پر پولنگ ملتوی ہوئی۔ یعنی مجموعی طور پر تحصیل کونسلز کی 60 اور سٹی کونسلز کی 4 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔
اب تک 60 تحصیل کونسلز میں سے 52 کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے 17 نشستیں جے یو آئی، 14 پی ٹی آئی اور 9 آزاد امیدواروں نے جیتیں۔ جب کہ اے این پی نے 5، ن لیگ نے 3، جماعت اسلامی نے 2، پیپلز پارٹی اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی, بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلیں۔ ن ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے
رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں ووٹ چوری کو روکا گیا،حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی گئی خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل کا استعما ل کیاگیا خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات پر مخالف جماعت نے کروڑوں روپے خرچ کیے ،بیت المال اورریاست کے پیسے کو خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں استعمال کیے گئے پرویز خٹک،اسد قیصر اور علی امین گنڈا پور نے جوکچھ کیااس پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ الیکشن کمیشن پرالزامات لگائے گئے اور آج فوادچودھری ،اعظم سواتی معاف ہوگئے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پی ڈی ایم بیانیے کو فروغ ملا،عمران خان خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں ان کی کابینہ میں کیسے لوگ ہیں،جے یو آئی کو انتہا پسند کہنے والے خود دہشتگرد ہیں خیبرپختونخوا کے مشکور ہوں کہ انہوں نے جمعیت اور پی ڈی ایم پہ اعتماد کیا مسلط حکومت کو رد کیا
حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جس وقت جے یو آئی کی حکومت تھی تب فواد چوہدری پیدا بھی نہیں ہوئے تھے،فوادچوہدری کی پیدائش سے قبل مفتی محمود رح جیسی جمھوری شخصیت تھےجنہوں نے پاکستان کو 1973ءکا متفقہ آئین دیا جس آئین پر مفتی محمود کےدستخط ہےاس آئین کے تحت تم وزیر اور عمران خان وزیراعظم بن کے بیٹھے ہیں ،آئین بنانے والی پارٹی جمعیت کو انتہاءپسند کہنے والے خود انتہاء پسند اور شدت پسند ھے جمعیت کی قیادت مولانا فضل الرحمن آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جنگ لڑتے لڑتے تین خودکش حملوں کا نشانہ بنے دوہزار چودہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر حملہ،پی ٹی وی پر حملہ ،پولیس آفسر ، پرحملہ،سول نافرمانی کا اعلان انتہاءپسندی شدت پسندی،دھشت گردی ،اور ریاست سے بغاوت نہیں ہے؟کے پی کے میں شرمناک اور عبرتناک شکست کو چھپانے کیلئے جمعیت پر تنقید کرنے سے زائل نہیں کرسکتے
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع
دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب
بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر
بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر
آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس
زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی