دوہرے قتل کیس کا ملزم سعودی سے واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار

0
27

نوشہرہ میں اکبر پورہ 2007 دوہرے قتل کیس کا ملزم سعودی سے واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا،ملزم نے بالو کے رہائشی دو بھائیوں کو قتل کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے اور بیرون ملک بھاگنے کا موقع فراہم نہ کرنے کیلئے اشتہاریوں کے شناختی بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ان احکامات پر بہت سے مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دئیے گئے ہیں جبکہ باقی پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہیں۔شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے اکبرپورہ پولیس کو دوہرے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری تنویر احمد ولد بشیر احمد ساکن بالو اکبرپورہ کو سعودی عرب سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

مراد خان SHO اکبرپورہ نے قانونی طریقہ کار سے ملزم کو تھانہ اکبرپورہ منتقل کر دیا۔ملزم نے 2007 میں بالو کے رہائشی دو بھائیوں فضل رحیم اور مسکین کو قتل کیا تھا۔ملزم کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قبل ازیں خیبر منشیات کے خلاف بڑی کارروائی،ہروئین 10کلو 500 گرام، چرس 3 کلوگرام برآمد ایک ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر وسیم ریاض کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او اکبر آفریدی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ منشیات سمگلر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ حدود جمرود علاقہ نیوی ابادی میں قیصر کے حجرے پر ریڈ کیا جہاں سے دوران تلاشی بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں ہروئین 10کلو 500 گرام، چرس 3 کلوگرام میکسچر برآمد کی ایک ملزم عمران ولد قیصر کو گرفتار کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا جہاں مزید تفتیش جاری ہیے

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

نازیبا ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

Leave a reply