باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہو گا ؟ دنیا کے طاقتور ترین شخص کا انتخاب کل 3 نومبر کو ہو گا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں صدارتی امیدوار کا انتخاب کل ہو گا جس کے لیے دونوں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی زوروں پر ہے جبکہ 9 کروڑ سے زیادہ امریکی ارلی ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔
تجزیاں کاروں کا کہنا ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں 15 سے 16 کروڑ امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جو کسی بھی سابقہ انتخابات کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہو گا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق 9 کروڑ 20لاکھ امریکی ووٹر ڈاک کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے مشی گن اور پنسلوانیا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے کہاکہ وہ جوبائیڈن کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کیلئے جوش و خروش سے ووٹ کاسٹ کرنے آئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے الیکشن مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ اگر بائیڈن جیت گیا تو چین امریکا کا مالک بن جائے گا۔ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ جوبائیڈن ایک کرپٹ سیاست دان ہے، وہ ہمیشہ سے ہی ایک ڈمی آدمی رہا ہے۔
دوسری طرف امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ریاست فلاڈلفیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے کہ ٹرمپ اپنا بیگ پیک کر کے گھر چلے جائیں، ہم ان کے ٹوئٹس، غصے، نفرت، ناکامی اور غیر ذمہ داری سے تنگ آ چکے ہیں۔ یہ ہماری زندگی کا سب سے اہم صدارتی الیکشن ہے، صدر ٹرمپ خوف زدہ ہیں کہ پنسلوانیا میں کیا ہوگا۔
ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا
بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے
ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب
ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی
مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر
امن کا دشمن مودی، ٹرمپ سے ملاقات میں جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے سمیت 3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
ٹرمپ بھارت سے جاتے جاتے مودی کی "زبان” بول گیا
واضح رہے کہ ارلی ووٹ میں صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں 7 ریاستوں سے برتری حاصل ہے۔ برطانوی اخبار گارجین کے مطابق جوبائیڈن کو فلوریڈا، پینسلوانیہ، مشی گن اور شمالی کیرولائینا میں ٹرمپ کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔ انتخابی جائزے کے تحت ایری زونا، ویسکونسن اور ایووا میں بھی جوبائیڈن موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں آگے ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق پورے امریکہ میں جوبائیڈن 43 فیصد کے مقابلے میں 51 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ امریکہ میں ووٹرز براہ راست صدر کا انتخاب نہیں کرتے بلکہ پہلے اُن نمائندوں کو چنا جاتا ہے جو صدر کو چنتے ہیں اور انہی منتخب نمائندوں سے الیکٹورل کالج تشکیل پاتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران
امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
امریکی انتخاب میں عام ووٹر بیلٹ پیپر پر صدارتی امیدواروں کے نام دیکھتے ہیں، مگر درحقیقت اُن کے ووٹوں سے اُن انتخاب کرنے والے ارکان کو چنا جاتا ہے جو کسی ایک صدارتی امیدوار کی حمایت کرنے کا وعدہ کرچکے ہوتے ہیں۔ صدر کا چناو کرنے والے ارکان کے انتخاب سے الیکٹورل کالج تشکیل پاتا ہے، ریاستی سیاسی پارٹیاں انانتخاب کرنے والے ارکان کو چنتی ہیں جو بعد صدر منتخب کرنے کے لیے اجلاس منعقد کرتے ہیں۔
مظاہروں کو روکنے کے لئے امریکی صدر کا فوج تعینات کرنیکا اعلان
امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام کو روکا تو وہ کون نکلا؟ ویڈیو وائرل
امریکی شہریوں پر حکومتی بربریت پر یورپ خاموش کیوں؟ اسے ہمیشہ کیلئے منہ بند کرنا ہو گا،ایران
امریکی پولیس کے تشدد سے ہلاک سیاہ فام کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خطرناک بیماری کا انکشاف
ہر امریکی ریاست کے انتخاب کرنے والوں کی تعداد اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کہ اُس ریاست کے امریکی ایوان نمائندگان میں رکن ہوتے ہیں۔ اس تعداد میں دو کا اضافہ کیا جاتا ہے کیونکہ ہر ریاست کے امریکی سینیٹ میں دو سینیٹر ہوتے ہیں۔ یہ انتخاب کرنے والے امریکہ کے نئے صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔ امریکی الیکٹورل کالج 538 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں ایوان نمائندگان کے چار سو اڑتیس اور سینیٹ کے سو ارکان شامل ہوتے ہیں۔ صدر بننے کے لیے امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی
امریکی مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ، ٹرمپ اہلخانہ سمیت فرار
سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت ، احتجاج مظاہرے ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو لگا دیا گیا
امریکہ اپنے شہریوں پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ
جارج فلوئڈ کی ہلاکت پر امن و امان کی بگڑتی صورتحال ، ٹرمپ نے جرمنی سے امریکی فوج واپس بلا لی
دسمبر میں صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کا اپنی اپنی ریاستوں میں اجلاس ہوتا ہے۔ نتائج سینیٹ کے صدر کو بھیجے جاتے ہیں۔ امریکہ کا نائب صدر امریکی سینیٹ کا صدر بھی ہوتا ہے۔ ووٹ گننے کے لیے کانگریس کا اجلاس جنوری کے شروع میں ہوتا ہے۔ اس کے بعد سینیٹ کا صدر جیتنے والے امیدوار کا اعلان کرتا ہے۔ 20 جنوری کو دوپہر 12 بجے نومنتخب صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھاتا ہے اور امریکہ کا صدر بن جاتا ہے۔