احساس پروگرام،فنڈز کی تقسیم میں شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائیگا، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کی شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق کہا ہے کہ وہ گزشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیٹیگری 4 کے مستحقین سے ملے.ملازمتوں سے نکالے جانے والے ملازمین کو کورونا ریلیف فنڈ سے امداد دی۔ حکومت کو عطیہ کیے گئے ریلیف فنڈ میں ہر روپیہ کے بدلے 4 اور دے گی

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ فنڈز کی تقسیم میں احساس ڈیٹا اور شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے لنک بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کے لئے احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے عمل کا باضابطہ افتتاح گزشتہ روز کیا تھا، وزیراعظم نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں قائم احساس کیش کی تقسیم کے مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متاثرین میں 12 ہزار روپے فی کس ایمرجنسی کیش امداد کی تقسیم کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث بیروزگار ہونے والے مختلف متاثرین سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر متاثرین نے ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے مالی امداد فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

زیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت حاصل ہونے والے عطیات احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لئے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پروگرام کے تحت کورونا کی وبا کے باعث بیروزگار ہونے والے متاثرین کو فی کس 12 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں احساس لیبر پورٹل پر 2 مئی کے بعد اب تک 34 لاکھ درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ کورونا ریلیف فنڈ کے تحت اب تک 3 ارب روپے سے زائد فنڈز جمع ہوئے ہیں۔

احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

Shares: