8افراد نے2 نوجوانوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیوبھی وائرل کر دی

0
113

اسلام آباد: 8افراد نے2 نوجوانوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیوبھی وائرل کر دی ،اطلاعات کے مطابق سانگھڑ میں زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ، 8افراد نے 2 نوجوانوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،

سانگھڑپولیس کے مطابق سانگھڑ میں اسلحےکے زور پر 2 نوجوانوں کو تشدد اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں پیش آیا، جہاں 8ملزمان نے 2 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ور زیادتی کی ۔

ملزمان نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی، دونوں متاثرہ لڑکے آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔ کھپرو تھانے میں8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہناہے کہ دیگر ملزمان کو تلاش کیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں خواتین، بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں بڑھوتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

Leave a reply