آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان
جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک،وزراء بھی بزدار کو چھوڑ کر پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی، تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور جہانگیر ترین مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں،

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس آج لاہور ہو رہا ہے،پی ٹی آئی رہنما سلمان نعیم جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے سلمان نعیم کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی عوام چاہتی ہے آج ویسا ہی اجلاس میں ہوگا،
تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں صوبائی وزیر مواصلات آصف نکئی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے پی ٹی آئی رہنما نعیم جہانگیراور طاہر رندھاوا جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر موجود ہیں سعید اکبر نوانی، زوار ورڑائچ اور افتخار گوندل،رفاقت گیلانی بھی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر موجود ہیں

اجلاس آج لاہور میں واقع جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوا ،جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لِنک پر اجلاس میں شریک ہیں

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اکبر نوابی کا کہنا تھا کہ علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،جہانگیرترین ملک میں نہیں لیکن اجلاس ان کے گھر پر ہی رکھا گیا،نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ترین گروپ میں شامل ہونے پر علیم خان کو مبارکباد دیتا ہوں، جہانگیر ترین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،

علیم خان کا کہنا تھا کہ 10 سال کے دور میں پی ٹی آئی کی جدوجہد میں بہت لوگ ساتھ تھے اور اس میں جہانگیر ترین کا بہت اہم کردار تھا۔پارٹی کیلئے اتنی محنت کرنے پر جہانگیر ترین کے مشکور ہیں،سیاست دوستوں میں اضافہ کا نام ہے،سیاست مشکل میں دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے،میں نے خود کہا کہ آج کا اجلاس جہانگیر ترین کے گھر رکھیں، انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ بھلے یہاں نہ ہوں ہم نے بھلایا نہیں ہم سب کیلئے جہانگیر ترین قابل احترام ہیں،پارٹی میں جہانگیر ترین کا نمایاں چہرہ تھا، جہانگیر ترین سمیت دیگر نے جتنی محنت کی انہیں کیوں نظرانداز کیا گیا معلوم نہیں،

علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومتیں بن جاتی ہیں تو کچھ اور ہی لوگ ارد گرد آجاتے ہیں،40 سے زائد ایم پی ایز سے ملاقات کر چکے ہیں،ہم سب نے جدوجہد کی ہے، دلی افسوس ہوتا ہے باقی گروپس سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ پارٹی کو بچانے کیلئے متحد ہوں،پنجاب میں جیسی حکومت ہے اس پر تشویش ہے،جس جماعت کا وزیراعظم بھی ہو اور وزیراعلیٰ بھی اس کے خلاف کھڑے ہونا آسان نہیں،ہم نے مشکلات کے باوجود یہ وقت محنت سے گزارا،میری تکلیف ذاتی نہیں ہے،جو سہولتیں وزیراعلیٰ کے پاس ہیں شاید میرے پاس اس سے زیادہ ہیں،جو گاڑیاں وزیراعلیٰ استعمال کرتا ہے میرے پاس اس سے اچھی گاڑیاں ہیں،جو چیف منسٹر کے پاس جہاز ہے میرے پاس اس سے بہتر جہاز ہے۔ اس سے بہتر گاڑی ہے اس لیے میں چیف منسٹر بننے کے لیے پی ٹی آئی میں نہیں آیا تھا

علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جہانگیر ترین کو حکومت بننے کے بعد اہمیت کیوں دی گئی سمجھ میں آتا ،جہانگیر ترین کو اہمیت کیوں نہیں دی گئی آج تک تحریک انصاف کے کارکنوں کو جواب نہیں ملا، آج کی میٹنگ ان کے گھر اس لیے رکھی کہ یہ پیغام دیا جائے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں،عدم اعتماد کی تحریک پر کس کا ساتھ دینا ہے سب ملکر فیصلہ کریں گے، عمران خان عوام کی واحد امید تھی جس وجہ سے ان کا ساتھ دیا،

قبل ازیں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کی رہائش پر علیم خان دیگر اراکین اسمبلی کا مشترکہ فیصلہ عثمان بزدار وزیر اعلی قبول نہیں۔ وزیر اعظم کو پیغام کسی اور کو وزیر اعلی پنجاب بنایا جائے ۔

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،ترین گروپ نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کی مرکزی شرط عثمان بزدار کی تبدیلی ہے عثمان بزدار کی جگہ دونوں گروپوں کے کسی فرد کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کیا جا سکتا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ دوستوں کی مدد سے کچھ دنوں میں چارٹر آف ڈیمانڈ وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا،

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کی 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے علیم خان کو دو بار صوبائی وزیر بنایا گیا تھا تا ہم دوسری بار بھی انہوں نے وزیراعظم سے خود ملکر استعفیٰ دیا تھا، اب علیم خان کا تحریک انصاف کے ترین گروپ سے رابطہ ہوا ہے ، کہا جا رہا ہے کہ علیم خان سے ن لیگ نے بھی رابطہ کیا ہے گزشتہ چند روز میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے علیم خان سے متعدد رابطے بھی ہوچکے ہیں ،

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ علیم خان پہلے بھی تحریک انصاف کا حصہ تھے اور اب بھی ہیں علیم خان کے جوبھی تحفظات ہیں وہ دور کیے جائیں گے،علیم خان کا پی ٹی آئی اور عمران خان سے گہرا رشتہ ہے،نظریات میں اختلافات ہوسکتےہیں اس میں کوئی غلط بات نہیں گورنرسندھ علیم خان کے تحفظات دور کرنےکے لیے لاہور روانہ ہوگئےہیں،گھر میں دو بھائیوں کے درمیان تحفظات ہوتےہیں،علیم خان ہمارے بھائی ہیں،

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ علیم خان سے ملاقات کے لیے لاہور جارہاہوں،علیم خان سے پہلے بھی رابطے میں تھا اب بھی ہوں،علیم خان کے جو بھی تحفظات ہوں گے دور کریں گے،وزیراعظم نے کہاہےکہ علیم خان کی بات سنیں اور تحفظات دور کریں علیم خان اپنی جگہ پر ٹھیک ہوں گے،ملاقات کے بعد ہی تحفظات کا پتہ چلے گا،

قبل ازیں جہانگیر ترین لندن میں علاج کے لئے گئے ہیں وزیراعظم کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کیا ہے اور انکی خیریت دریافت کی ہے جہانگیر ترین کی بیماری پر شہباز شریف اور آصف زرداری نے انہیں پھول بھجوائے تھے جبکہ مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے بھی دعائے صحت کی تھی ۔

وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کا رابطہ تقریبا دو برس بعد ہوا ہے جہانگیر ترین پر مقدمات چل رہے ہیں اور انہوں نے الگ سے ایک پارلیمانی گروپ بھی بنا رکھا ہے گزشتہ دنوں شیخ رشید نے بھی کہا تھا کہ جہانگیر ترین ہمارے اپنے ہیں ان سے رابطہ کرنا چاہیے ۔

اس وقت اپوزیشن عدم اعتماد کی کوشش کر رہی ہے اور شہباز شریف اور بلاول کی بھی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جس کی شہباز شریف نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔جہانگیر ترین وزیراعظم کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے تاہم ان پر کیسز بننے کے بعد جہانگیر ترین نے وزیراعظم ہاؤس سے دوری اختیار کر لی تھی-

جہانگیر خان ترین پچھلے دنوں متحرک تھے اور انہوں نے ہمخیال اراکین اسمبلی کے گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جہانگیر ترین کی شہباز شریف اور بلاول سے خفیہ ملاقات کی خبریں بھی چلتی رہی ہیں، حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں جہانگیر خان ترین کس کے ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا،

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین طبیعت ناسازی کے باعث علاج کے لیے گذشتہ ہفتے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

Comments are closed.