الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا ۔الیکشن کمیشن نےسینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چودھری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں (ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم  ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل 
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
جس کے بعد چوہدری شجاعت کی جگہ اب ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہےواضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا، چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چودھری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔








