ایوان میں اتنا ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے تھا،شیریں مزاری، علی نواز اعوان بھی برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں شیریں مزاری اور علی نوازاعوان کے درمیان بحث ہوئی ،نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہمیں ایوان میں اتنا ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے تھا، جس پر علی نواز نے کہا کہ وہ ہماری خواتین کو گالی دیں، زخمی کریں تو ہم خاموش رہیں؟ اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ بجٹ اجلاس کے دوران مفاہمتی پالیسی اپنائی جائے،بجٹ پاس کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، افہام و تفہیم کے ساتھ چلنا چاہیے،

اراکین پارلیمنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے، تمام حکومتی اراکین پارلیمنٹ اپنا رویہ بہتر کریںگے اور جب تک بجٹ منظور نہیں ہو جاتا ایوان میں اب مزید کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہو گی

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ابھی جاری ہے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان شریک نہیں ہوئے، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کر رہے ہیں، اجلاس میں بجٹ کی منظوری کیلئے حکمت عملی پرتجاویزپرغورکیا جائے گا اجلاس میں ہنگامہ آرائی ،بجٹ بحث اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرمشاورت کی جائے گی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور ایوان کی کارروائی بہتر بنانےسے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اظہار خیال کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز سات اراکین اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی اور اجلاس ملتوی کر دیا، اسی ضمن میں بلاول زرداری اور شہباز شریف کی بھی گزشتہ روز ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

فیصلہ کرلیں کہ ایوان کی کارروائی کیسے چلانی ہے؟ اسد قیصر نے اجلاس کیا ملتوی

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول کا حکومتی اہم شخصیت سے رابطہ

اسمبلی میں ہنگامہ، وزیراعظم نے اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک کس کو دے دیا؟

اسمبلی میں ہنگامہ، وزیراعظم نے اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک کس کو دے دیا؟

اسپیکر کا استعفیٰ خواہش ہی ہوسکتی ہے، اسد قیصر ڈٹ گئے

Shares: