فیصل واوڈا کی سیٹ پر ضمنی الیکشن، تحریک لبیک کا بھی بڑا اعلان، کون بنے گا امیدوار؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے فیصل واوڈا کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے اعلان ہو چکا ہے، امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا رہے ہیں
الیکشن کمیشن سے مختلف جماعتوں اور 30 آزاد امیدواروں نے 70 کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں تاہم ابھی تک کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے، کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں جمعیت علما اسلام ف کی جانب سے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو،تحریک انصاف کے اشرف جبار قریشی،تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے انکے سربراہ اور علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے حافظ سعد حسین رضوی، مولانا رضی حسینی اور دیگر شامل ہیں مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو، ایڈوکیٹ قادر خان مندوخیل، ایم کیو ایم کے یوسف عالم، تحریک انصاف کی لیلی پروین، سنی تحریک کے سربراہ بلال قادری بھی فارم حاصل کر چکے ہیں
تحریک لبیک کراچی کے الیکشن میں اپنے امیدوار کو میدان میں اتارے گی، حافظ سعد رضوی الیکشن لڑیں گے یا نہیں اس بارے میں حتمی فیصلہ تحریک لبیک کی کور کمیٹی کرے گا تا ہم انکی جانب سے کاغذات نامزدگی لے لئے گئے ہیں، تحریک لبیک کے کراچی سے ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کسی صورت میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتی، امکان ہے کہ کراچی سے ہی کسی کو ٹکٹ دیا جائے گا
این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا ،این اے 249 کراچی کی نشست فیصل واوَڈا کے استعفی ٰکے باعث خالی ہوئی تھی،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے،امیدواروں کے کاغذات کی ا سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی،دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے،این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا،
این اے 249 الیکشن کے لئے مسلم لیگ ن نے مفتاح اسماعیل کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں ، تحریک انصاف نے حلقہ این اے 249 کے امیدوار کے انتخاب کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، پارلیمانی بورڈ میں وفاقی وزیر علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر شامل ہیں۔ این اے 249 کے لیے 10 سے زائد امیدوار پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے سرگرم ہیں
واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این اے 249 کی نشست خالی ہوئی ہے
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
حکومت اور تحریک لبیک کے مابین معاہدہ،احتجاج ملتوی
جلسے سے قبل ہی تحریک لبیک نے ماحول گرما دیا،حافظ سعد رضوی کرینگے اہم اعلان