ایف اے ٹی ایف اجلاس ،سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟
ایف اے ٹی ایف اجلاس ،سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا رکھنے کا فیصلہ ہو گا
ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 23 اکتوبر تک جاری رہے گا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا جا رہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے بردار اسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیاہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس پر بحث جاری ہے اور اسوقت سعودی عرب ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے تا ہم دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ابھی تک ووٹنگ کا مرحلہ نہیں آیا،
وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا، یہ فیک نیوز ہے
⚠️🚫 FAKE NEWS 🚫⚠️
Reportedly, Ministry of Foreign Affairs will issue statement on this Fake News. pic.twitter.com/8PcZCr8HaQ
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) October 22, 2020
ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھارت ٹویٹر پر فیک اکاؤنٹس کے ذریعے سعودی عرب اور چاہنا کے FATF میں پاکستان مخالف ووٹ دینے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، لہٰذا جب تک کنفرم نہ ہوجائے کاپی پیسٹ سے گریز کریں ، شکریہ
https://twitter.com/KHAYAMSHAH7/status/1319155345395224576
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا اس خبر کو بغیر تحقیق کے پوسٹ کیا جا رہا ہے. یہ بھارتی پروپیگنڈہ سیل والوں نے فیک خبر اڑای ہے. ایف اے ٹی ایف ابھی ووٹنگ نہیں ہوئی جب ہوگی تو تب دیکھیں گے. بھارتیوں کی خبروں کو بغیر تصدیق کے پھیلانا چھوڑ دیں.
ایف اے ٹی ایف سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا اس خبر کو بغیر تحقیق کے پوسٹ کیا جا رہا ہے. یہ بھارتی پروپیگنڈہ سیل والوں نے فیک خبر اڑای ہے. ایف اے ٹی ایف ابھی ووٹنگ نہیں ہوئی جب ہوگی تو تب دیکھیں گے. بھارتیوں کی خبروں کو بغیر تصدیق کے پھیلانا چھوڑ دیں.
— Sajida Ahmad (@Sajidaipi) October 22, 2020
https://twitter.com/kingofmargalla/status/1319148779480571906
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف اے ٹی ایف اجلاس کے وقت یہ بات سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف ووٹ دیا ،سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلہ پر بھی کہا جا رہا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا لیکن ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کشمیر پر کوئی رائے شماری نہیں ہوئی۔ اس ضمن میں کی جانے والی ہرقسم کی قیاس آرائیاں غلط، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں
کل سے خبر زور سے گردش کر رہی ہے کہ FATF میں سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا ہے ,
پاکستان کا معاملہ ابھی ڈسکس ہی نہیں ہوا , 23 تاریخ کو پاکستان کا معاملہ ڈسکس ہوگا , ووٹنگ کب ہوئی ؟
آس خبر کو سب سے زیادہ آپوزیشن سے جڑے آکاؤنٹس چلا رہے 👎#FATF #FATFWhitelistPakistan— A Jan Kakar ™ (@OfficialAjan) October 22, 2020
اب ایف اے ٹی ایف اجلاس مین سعودی عرب کی پاکستان کے خلاف ووٹ دینے کی بات ٹویٹر پر تو چل رہی ہے لیکن ابھی تک کسی میڈیا ادارے نے اس حوالہ سے کوئی خبر نہیں دی، سوشل میڈیا پر یہ بات جاری ہے اور اسے بھارتی اکاونٹس کی جانب سے پروپیگنڈہ کہا جا رہا ہے
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی
کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع
دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد سے پاکستان سے ناراض ہے، وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانا تھا لیکن ابھی تک وہ نہیں گئے ،سعودی عرب کے پاکستان مین سفیر نواف بن سعید المالکی نے دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے لئے ملاقاتیں کی ہیں تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ ابھی تک سعودی عرب پاکستان سے ناراض ہے اور وہ انڈیا کے ساتھ دوستی کی مضبوطی کے لئے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف ووٹ دے سکتا ہے
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر ہوم ورک مکمل کرلیا اور تمام قانونی ضروریات پوری کر لیں. پاکستان کی جانب سے 21 اقدامات کو رپورٹ کردیا گیا ہے. جس کے بعد پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا۔ پاکستان نے 27 میں سے 21 سفارشات پر عمل درآمد کیا جس کے بعد اس کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات ختم ہو گئے۔ جون 2021 میں پاکستان گرے لسٹ میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا
ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اس معاملہ کو سیاسی رنگ دیا اور پاکستان کو بلیک لسٹ کرنی کی بھر پور کوشش کی اور ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سر رابطے بھی کیے۔ پاکستان نے باقی چھ شقوں پر بھی 20 فیصد کام مکمل کرلیا ہے اور پارلیمنٹ سے بھی قانون سازی کے ذریعے 16 کووئیریز کو دور کردیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے زیربحث معاملات کو باہر میڈیا میں یا کسی بھی فورم پر ڈسکس نہیں کرسکتا. مگر بھارت نے ہمیشہ اس کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کی باری آئے گی تو بھارت کو سوالات کا جواب دینا پڑےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جون سے قبل پاکستان باقی چھ شقوں پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تاہم 23 اکتوبر سے شروع ہونے والی پلانری میں پاکستان گرے لسٹ سے باہر بھی نہیں آ سکے گا۔ پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ایکشن پوائینٹس پر عملدرآمد مکمل کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کمپلائنس کے لیے 27 ایکشن پوائنٹس فراہم کیے تھے. اب تک پاکستان 21 ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد کر چکا ہے. موجودہ برس فروری تک پاکستان نے 14 ایکشن پوائنٹس پر عمل درآمد کیا تھا۔
بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش 2 بار ناکام ہوئی ہے،بھارت کی سازش کی کسی بھی ملک نے حمایت نہ کی، بھارت ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوا، ایف اے ٹی ایف اراکین کا کہنا تھا کہ پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے، کئی اقدامات لائق تحسین ہیں، پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا گیا
بھارت کی جانب سے مسعود اظہر کے معاملے کو بار بار اچھالنے کی کوشش کی گئی جس ارکان نے رائے دی ہے کہ پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے اور اس کے کئی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ارکان نے بھارتی وفد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مسعود اظہر کیخلاف جو بھی کیا وہ اس کی جمع کی گئی رپورٹ میں موجود ہے، رپورٹ کا مطالعہ کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.