فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بار دو لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بار دو لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

روپے کی بے قدری کے ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کےبوجھ میں صرف 48 گھنٹوں میں 40 کھرب روپے سے زائد اضافے کی نئی تاریخ رقم ہوگئی فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بار دو لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا، اسٹاک مارکیٹ چڑھ گئی اور مہنگائی نے نئی بلندیوں کو چھولیا۔ نیا سال، پہلا مہینہ اور آخری ہفتہ، ہنگامہ خیز ہفتہ ملک کی معاشی تاریخ میں مدتوں بھلایا نہ جاسکے گا۔ اس ہفتے روپے کی بے قدری اور مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹے تو سونے کی قیمت نے نئی بلندیوں کو چھولیا اور اسٹاک مارکیٹ بھی چڑھ گئی۔

وضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر نے انٹربینک مارکیٹ میں 33 روپے کے ریکارڈ اضافے سے نا صرف مہنگا ہونے کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے وہیں جمعرات کو پورے 25 روپے مہنگا ہوکر کسی ایک دن میں سب سے زیادہ مہنگا ہونے کا 24 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق اس ہفتے روپے کی قدر 14فیصد گرنے سے امریکی ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں تاریخ کی بلندترین سطح 262.60 روپے پر بند ہوا، روپے کی بدحالی کا کچھ ایسا ہی حال کرنسی کی فری مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملا، جہاں ہفتے کے دوران ڈالر ریکارڈ 31 روپے مہنگا ہوکر 271 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کو آزاد چھوڑنے کی آئی ایم ایف کی شرط ہی وہ واحد وجہ ہے جس نے ڈالر کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کردیا۔ ڈالر کی قدر میں یکدم اتنے بڑے اضافے نے مختصر ترین وقت میں ملکی قرضوں کے بوجھ میں پہاڑ جیسے اضافے کو جنم دیا، صرف دو دن جمعرات اور جمعہ کو روپے کی قدر 32 روپے گری تو پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 48 گھنٹوں پر 4150 ارب روپے بڑھ گیا جس سے پاکستان کے بیرونی قرض کا مالی حجم 34 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
جبکہ اس ہفتے سونے کی قیمتوں نے بھی نئے آسمان چھولئے۔ گولڈ ڈیلرز کہتے ہیں جہاں اس میں ڈالر کا بڑا کردار ہے وہیں گولڈ میں سٹے بازی اور بڑے منافع کی لالچ بھی سونے کی قیمت بڑھانے میں اہم عنصر رہے۔ اس ہفتے چوبیس کیرٹ فی تولہ سونا ریکارڈ 21800 روپے مہنگا ہوا اور سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار دو لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرکے 209000 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کیلئے یہ ہفتہ کافی اچھا رہا جس میں اپریل 2022 کے بعد کسی ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ تیزی دیکھی گئی۔

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے سامنے حکومتی ہاں نے قرض پروگرام بحال ہونے کی راہ ہموار کردی جس کا شیئر مارکیٹ چڑھنے میں سب سے بڑا کردار رہا، ہفتے کے دوران ہنڈریڈانڈیکس 2043پوائنٹس اور 5.3 فیصد بڑھکر40,451 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ڈالر مہنگا ہونے کے تاریخی ریکارڈ بنائے اور ملک میں مہنگائی نہ ہو ایسا تو ہو نہیں سکتا۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 32.5 فیصد کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی ہے۔

Comments are closed.