فیروز خان کا ’خدا اور محبت‘‘ سے متاثر ہوکرمزار پر بیٹھنے والے نوجوان سے متعلق بیان

0
62

پاکستانی معروف اداکار فیروز خان کا ڈراما سیریل ’’خدا اور محبت‘‘ سے متاثر ہوکر مزار پر بیٹھنے والے نوجوان سے متعلق بیان سامنے آیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر عظیم اللہ قریشی نامی نوجوان کی چند تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ڈراما سیریل ’’خدا اور محبت سیزن3‘‘ کے مرکزی کردار فرہاد کی طرح محبت کی ناکامی پر مزار پر جابیٹھتا ہے –

یہ نوجوان ڈرامے اور اس کے ہیرو فرہاد سے بے حد متاثر ہے اور اس نے بالکل اسی طرح ملنگ کاحلیہ بنایا ہوا ہے جیسا کہ ڈرامے میں فیروز خان کا حلیہ ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب فیروز خان سے میزبان کی جانب سے اس نوجوان سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا دیکھیں ہم لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم لوگ اب ایسے وقت سے گزررہے ہیں جہاں پر لوگ شہرت کے لیےکچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔ اور ان لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں کہ اپنے ساتھ ساتھ وہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں اور اپنے ملک کوان چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

نور جہاں سے متعلق نامناسب بیان پر علی عظمت کی وضاحت

فیروز خان نے مزید کہا اگر اب ٹک ٹاک کی بات کریں یا حال ہی میں ہونے والے چند سانحات کی بات کریں جو بہت زیادہ وائرل ہوئیں اور جنہوں نے پاکستان کا نام بہت زیادہ خراب کیا اور ان کے پیچھے کوئی سچائی نہیں تھی، تو مجھے ایسا لگتا ہے ہم ان چیزوں کو جتنی توجہ دیں گے یہ اتنی ہی زیادہ بڑھیں گی۔ لہذا میں نا تو ان چیزوں کو زیادہ دیکھتا ہوں اور نا ان پر زیادہ بات کرتا ہوں اور ناہی ان کے بارے میں سوچتا ہوں۔

واضح رہے کہ ڈرامے ’’خدا اور محبت‘‘ سے متاثر نوجوان عظیم اللہ قریشی جمعہ کے روز ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر جوگی کے حلیے میں بیٹھ جاتا ہے اور اپنی محبت کو یاد کرکے تسبیح پڑھتا ہے۔

صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی

Leave a reply