فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور ، کس کے کہنے پر دیا ؟ بتا دیا

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا وزارت سے استعفیٰ منظور کر لیا ہے

سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر میں نے استعفیٰ دیا ،جسٹس قاضی فائز کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گا اسلئے استعفیٰ دیا،

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میرا کوئی خفیہ ایجنڈہ نہیں، وفاق کی نمائندگی کرنا ہے۔ بار کونسل کی بہت عزت کرتا ہوں۔ جسٹس فائز عیسی نے میرے متعلق جو بھی کہا میں اس پر کچھ نہیں بولوں گا، میں نے جو کیا وہ آٗئین اور قانون کے مطابق کیا۔

واضح رہے کہ فروغ نسیم نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا تھا جو وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے،فروغ نسیم نے عہدے سے استعفیٰ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے خلاف چلنے والے صدارتی ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کرنے کی وجہ سے دیا ہے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر فروغ نسیم کو لائسنس بحالی کے بغیر پیش ہونے سے منع کیا تھا۔ قانون کے مطابق کوئی بھی وزیر بطور وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔

اس سے قبل نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے اس کیس میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کرلی تھی۔ ریفرنس کی سماعت کے آغاز میں اٹانی جنرل کا کہنا تھا کہ وہ ریفرنس پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔ لہذا کیس میں پیش ہونا مناسب نہیں۔ عدالت حکومت کو وکیل کرنے کے لیے مہلت دے۔

خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

وفاقی کابینہ میں کس وفاقی وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا؟ اہم خبر

آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

عدلیہ کے خلاف بیان بازی برداشت نہیں، وزیراعظم، اٹارنی جنرل سے استعفیٰ مانگا گیا تھا، وزارت قانون

سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ نے گزشتہ سال ستمبر میں فل کورٹ کی تشکیل کیلئے پٹیشن دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں اثاثے ظاہر نہ کرنے کے ساتھ منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے

اس سے قبل فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیس میں بھی استعفیٰ دے دیا تھا، بعد ازاں انہیں دوبادہ وزیر بنا دیا گیا تھا

Leave a reply