طیارہ حادثہ، فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم واپس روانہ، حتمی رپورٹ کب ہو گی تیار؟

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے آنے والی ماہرین کی ٹیم کراچی سے فرانس روانہ ہوگئی ہے

فرانس سے آنے والے 11 رکنی ٹیکنیکل ایڈوائزرز خصوصی پرواز سے روانہ ہوئے، جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کل سے فرانس میں شروع ہوگی۔

پانچ روزہ تحقیقات کے بعد فرانس سے آنے والی ایئر بس ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے فرانس روانہ ہوئی، ایئر بس اے 330 صبح 6 بجے کراچی کے جناح ٹرمینل پر پہنچی، اور خصوصی پرواز اے آئی بی 1889 سے فرانس کیلئے روانہ ہوئے۔

آلات کی ڈی کوڈنگ کیلئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دو ارکان بھی فرانس گئے ہیں۔ ایئربس ٹیکنیکل ایڈوائزرز حادثے کی حتمی رپورٹ فرانس میں تیار کریں گے۔ ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکھٹے کئے، رن وے کا معائنہ بھی کیا تھا۔ ایوی ایشن ایسکیڈنٹ کے ماہرین وائس ریکارڈر اور بلیک باکس کے تجزیہ کے ذریعہ حادثہ کے محرکات جاننے کی کوشش کریں گے۔

پی آئی اے حکام کی جانب سے جہاز کی انسپکشن اور تمام ضروری دستاویزات ، کاک پٹ کریو(کپتان ونائب کپتان)کا سابقہ ریکارڈ جبکہ ان سے متعلق انتہائی اہم تفصیلات بھی فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے

وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

تمام طیارہ حادثات کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم ، حکومت انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی،وزیراعظم

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

Leave a reply