گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

تیز ہواؤں کے وجہ سے چھوٹی اور بڑی کشتیوں کو نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے
0
80
barish

کوئٹہ: گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے، پی ڈی ایم اے کے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

باغی ٹی وی : مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ،جس کے تحت تفتان، نوکنڈی اور دالبندین سمیت پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،گوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ تیز ہواؤں کے وجہ سے چھوٹی اور بڑی کشتیوں کو نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، زیارت، چمن اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی برسات ہوئی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 32 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 15 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں،حادثات میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔

Leave a reply