گلگت میں پی آئی اے کا عملہ معطل،پائلٹس کے ساتھ فضائی عملے کو بھی منا لیا گیا

0
48

گلگت میں پی آئی اے کا عملہ معطل،پائلٹس کے ساتھ فضائی عملے کو بھی منا لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس کے ساتھ ساتھ فضائی عملے کے بھی مطالبات ماننا شروع کر دیئے

پی آئی اے کی انٹرنیشنل پروازوں پر فضائی عملے کا رکا ہوا بین الاقوامی سلپ الاؤنس بحال کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے چیف ہومن ریسورس آفیسر ائیرکموڈور عامر الطاف نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی پروازوں کی روانگی سے پہلے فضائی میزبانوں کو انٹرنیشنل سلپ الاونس ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،روانگی سے پہلے آئندہ فضائی عملے کو انٹرنیشنل سلپ الاؤنس ائیرپورٹ پر نقد ادا کر دیا جائے گا ۔فضائی میزبانوں کا الاؤنس آئی پی آئی اے کے بڑھتے ہوئی خسارے کے باعث پچھلے کئی ماہ سے بند تھا۔

خصوصی پروازوں پر بیرون ملک جانے والے فضائی میزبانوں کو سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بیرون ملک ڈیوٹی کےدوران دوپہر اور رات کا کھانا بھی ادارہ فراہم کرے گا،فضائی میزبانوں کا انٹرنیشنل سلپ الاوَنس بھی 9 اپریل سے بحال کر دیا گیا ہے،سلپ الاوَنس بین الاقوامی پروازوں پر تنخواہ کے علاوہ ادا کیا جاتا تھا،فضائی میزبانوں کوبین الاقوامی پرواز پر جانے کی صورت میں کھانے کا بل ادا کیا جائیگا،

قبل ازیں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر گلگت ایئر پورٹ پر غیرتسلی بخش انتظامات کرنے پر پی آئی اے کے عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پائلٹ اور میزبانوں کی جانب سے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت ایئرپورٹ پرتعینات پی آئی اے کے عملے کومعطل کردیا ہے۔ معطل ہونےوالوں میں فلائٹ کچن انچارج، پروکیورمنٹ انچارج اورمیڈیکل کاعملہ شامل ہے۔

گلگت میں فضائی میزبانوں کو پھٹی ہوئی کٹس اوراین 95 کے بجائےغیرمعیاری ماسک دیےگئے تھے۔ طیارے کی غیرمعیاری ڈس انفیکشن اورصفائی پرپائلٹ نے ڈی بریفنگ نوٹ لکھا تھا۔ جس کے بعد عملے کو معطل کیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے اور پالپا کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پایا تھا پالپا کے نائب صدر اور ڈائریکٹر پی آئی اے نے معاہدے پر دستخط کیے تھے،معاہدے کے مطابق پی آئی اے کپتانوں اور عملے کو تمام حفاظتی کٹس مہیا کرے گا، طیاروں کی ڈس انفیکشن اور مکمل حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا، کپتان طیارے کی ڈس انفیکشن کو خود مانیٹر کرے گا، ڈس انفیکشن کرنے والے عملے کو پی آئی اے خود تربیت دے گا۔سی اے اے انسپکٹر ہر طیارے کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے گا، کپتان ڈس انفیکشن سے مطمئن نہیں تو طیارہ نہیں اڑایا جائے گا۔ معاہدے کے تحت کپتان کی تسلی کے بعد جہاز میں مسئلہ نکل آتا تو انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی، کپتان جہاز میں سیفٹی پر مطمئن نہیں تو تحریری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔

قبل ازیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر مزید سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ بیرون ممالک سے آنیوالے جہاز کے عملے اور تمام مسافروں کو 24 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئندہ بین الاقوامی ائیرلائن سے ائیر پورٹ اترنے والے تمام افراد کی پہلے کی طرح سکریننگ کی جائے گی، جس کے بعد جہاز کے عملے سمیت تمام مسافروں کو 24 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ سب مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے جائیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ شخص کو قرنطینہ بھیج دیا جائیگا لیکن جن لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کو گھر جانے دیا جائیگا اور انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی جائیگی

Leave a reply