حکومت تین ماہ سے گھروں میں بند نہتے کشمیریوں کو بھلا چکی،ایسا کس نے کہا؟
باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق موجودہ حکمران تین ماہ سے گھروں میں بند 80لاکھ کشمیریوں کو بھلا چکے ہیں۔ جو پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت کرنے والے ہیں .امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران تین ماہ سے گھروں میں بند 80لاکھ کشمیریوں کو بھلا چکے ہیں۔ جو پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ حکومت پاکستان کاان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک تشویشناک ہے۔ بھارت نے ہر حد عبور کرلی ہے اور ہمارے وزیر اعظم کنٹرول لائن پار نہ کرنے کے فوائد اور نقصان بتاکر قوم کو بزدلی کی راہ دکھارہے ہیں۔ عالمی برادری کا اس حوالے سے کردار افسوسناک رہا ہے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام پورے جذبہ ایمانی کے ساتھ نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نیول چیف کا آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کی بد ترین کارکردگی کے باعث عوام میں اضطراب ہے۔ لوگ مایوس ہو کر لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر ہیں اور حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کے مستقبل کے بارے میں فکر مند دکھائے دیتا ہے۔ ملک میں افراتفری اور انتشار کی فضا قائم ہوچکی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے مگر جب تک حکمرانوں کی گردنوں سے سریا نہیں نکل جاتا وہ راہ راست پر نہیں آسکتے۔ عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں نے عوام سے اپنا رشتہ ناطہ ختم کردیا ہے۔ جن کو لوگوں نے جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیے تھے، آج وہی جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔
بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف
کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی
محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت وزراء کی فہم و فراست ان کے زبان و بیان سے نظر آتی ہے۔ ان کاغیر روایتی طرز عمل جمہوریت کے لیے خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے۔
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج








